وفاقی وزیر خرم دستگیر کے حقیقی بھائی اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران مبینہ غیر قانونی شکار کرتے ہوئے گرفتار”

بہاولپور محکمہ وائلڈ لائف کی غیر قانونی شکار کیخلاف بڑی کارروائی.

بہاولپور ( ) ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر کے حقیقی بھائی اور اعلیٰ سرکاری عہدیداران غیر قانونی شکار کرتے ہوئے پکڑے گئے.شکاریوں سے 2 ہرن 2 جنگلی خرگوش اور غیر قانونی اسلحہ شکار کا سامان اور ایک عدد سرکاری فور بائی فور گاڑی اسلام آباد نمبر GAK 517 کو محکمہ وائلڈ لائف نے حراست میں لے لیا.
ملزمان جوڈیشنل مجسٹریٹ یزمان کے سامنے پیش. سول جج نے 6لاکھ 20ہزار جرمانہ لگا کر 3 ملزمان کو چھوڑ دیا. 2مقامی شکاریوں کو جوڈیشل کردیا گیا. ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف علی عثمان

اس خبر کے متعلق موقف لینے کے لئے جہانگیر صاحب،انسپکٹر وائلڈ لائف یزمان سے رابطہ کیا تو انہوں نےاپنا موقف دینے انکار کر دیا، اس بابت ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف علی عثمان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر یعقوب انور سے بار بار ٹیلی فون کرنے کے باوجود رابطہ نا ہو سکا،

اپنا تبصرہ بھیجیں