ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پرامید ہیں،عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پرامید ہے، ترک صدر فروری میں پاکستان آئیں گے،ترک صدر کے ہمراہ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے۔

انہوں نے ترک خبرایجنسی کو انٹرویودیتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے حق میں آوازاٹھانے پر ترکی کا شکرگزار ہوں۔ ترک صدر فروری میں پاکستان آئیں گے۔ترک صدر کے ہمراہ سرمایہ کار اور کاروباری افراد بھی ہوں گے۔ پاکستان ترکی کو سی پیک میں شامل کرنے کیلئے پرامید ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امید ہے کہ چین کروناوائرس پر قابوپانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ پاکستان چین کیلئے دعا گو ہے، چین کیلئے پاکستان جو بھی کرسکتا ہے کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آئے تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا سامنا تھا، ہمیں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے کئی اقدامات اٹھانا پڑے۔

حکومت کو جو بحران ملا، اس سے باہر نکل چکے ہیں۔ مہنگائی کم کرکے ترقی کی جانب گامزن ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ مافیا حکومت کو گرانے کی کوشش کررہا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی ، معاشی اور سرمایہ کاری کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیاء کا شیڈول بھی طے کیا گیا۔
عمران خان ملائیشیاء کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیراعظم 3 فروری کو ملائیشیاء کے دورے پر جائیں گے۔ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان وفود کی سطح پر4 فروری کو مذاکرات ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیئن وزیراعظم کے درمیان ون آن ون ملاقات کے درمیان دوطرفہ تعلقات تجارتی اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں