ڈاکوؤں کی پولیس وین پر فائرنگ ایک کنسٹیبل شہید 4 ملازمان زخمی”

رحیم یار خان تھانہ بھونگ کی حدود میں افسوس ناک واقعہ”

رحیم یارخان( )گھات لگاکر بیٹھے کچہ کے ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ‘ کانسٹبیل جاں بحق‘ اے ایس آئی سمیت چار اہلکار زخمی‘ زخمی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل‘ پولیس نے علاقہ بھر کو گھیرے میں لے لیا‘ سرچ آپریشن شروع‘ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب پولیس چوکی گڑھی خیر میں جھک کا اسسٹنٹ سب انسپکٹر اعجاز النبی پولیس موبائل نمبریRNV-1078پر ڈرائیور نوید‘ کانسٹبیل اظہرحسین‘ نجیم اور محمدا کبر سمیت گشت پر مامور تھے کہ گاگڑی باغ کے نزدیک کچہ کے ڈاکوؤں نے اچانک پولیس موبائل پر فائرنگ کھول دیا‘ جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل محمداکبر شہید ہوگیا‘ جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹراعجازالنبی سمیت چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹی گیشن دوست محمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا‘ جبکہ فرار ہوجانے والے حملہ آوروں کی تلاش کیلئے پولیس سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔


(شہید ہونے والے کانسٹیبل محمداکبر شہید کی فائل فوٹو)

اپنا تبصرہ بھیجیں