مریم نواز کی جھوٹے سیاسی مقدمے سے باعزت بریت سے بڑے بڑے جھوٹ بے نقاب ہوگئے, رہنما مسلم لیگ

رحیم یارخان( ) مسلم لیگ(ن) کی مرکزی رہنماء وسینئرنائب صدرمریم نواز کی جھوٹے سیاسی مقدمے ایون فیلڈریفرنس سے باعزت بریت سے بڑے بڑے جھوٹ بے نقاب ہوگئے، مسلم لیگ(ن) کوسیاست سے باہررکھنے کے لیے آئین وقانون کی دھجیاں بکھیری گئیں اورقائدین کوکئی کئی سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھاگیا

انشاء اللہ مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں محمد نواز شریف بھی بہت جلدعوام میں ہوں گے شہر اور مضافات سے پی ٹی آئی کے ایم این اے اورممبران صوبائی اسمبلی ن لیگ کے دورحکومت کے منصوبوں پرتختیاں لگاکر رحیم یارخان کے عوام کوبے وقوف نہیں بناسکتے پی ٹی آئی کے چارسالہ دورحکومت میں ان کی کارکردگی مسلم لیگ(ن) کے دوراقتدارکے مقابلے میں 25فیصد بھی نہیں ہے شہرکے گنجان آباد علاقے میگاسیوریج کی وجہ سے گندے پانی میں گھرے ہوئے ہیں بتایاجائے کہ مسلم لیگ(ن)سے ٹکٹ لینے کے لیے پی ٹی آئی کون کون سے لوگ چکرلگارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہارپاکستان مسلم لیگ(ن)کے سابق ایم این اے وضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیازاحمد، سابق ممبرصوبائی اسمبلی وسینئرنائب صدرچوہدری محمودالحسن چیمہ، سابق ممبرصوبائی اسمبلی وسٹی صدرچوہدری محمدعمرجعفرنے پریس کانفرنس سے اظہارخیال کرتے ہوئے کیا۔

میاں امتیازاحمدنے کہاکہ حال ہی میں ایک تاریخی فیصلہ آیاجس میں مسلم لیگ(ن) کی مرکزی قائد مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر کو عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پرجھوٹے سیاسی مقدمات سے باعزت بری کیاہے جن جھوٹے مقدمات میں ان کوسزادی گئی تھی اللہ تعالیٰ نے ان کو سرخرو کیا جس طرح ان کے قائد میاں محمد نواز شریف کو سیاسی مقدمات کاسامنا ہے وہ دن دورنہیں جب ان پربھی قائم جھوٹے مقدمات ختم ہوں گے اوران کی بے گناہی ثابت ہوگی ان کی پہلی بے گناہی جج ارشدملک کے بیان کی صورت میں سامنے آچکے ہیں عمران خان نیازی کی چارسالہ سے کم عرصہ کی حکومت کے دوران جس طرح مسلم لیگ(ن) کی قیادت میاں شہبازشریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعدرفیق، خواجہ آصف، احسن اقبال، راناثناء اللہ اوررحیم یارخان میں مجھ سمیت دیگرپرسیاسی مقدمات بنائے گئے وہ آج جھوٹے ثابت ہورہے ہیں آج مسلم لیگ(ن)عوام کے سامنے سرخروہوکرکھڑی ہے 2018ء کے الیکشن کے نتائج گواہ ہیں کہ عمران نیازی کوجتوانے کے لیے مسلم لیگ(ن)جیت کودھاندلی کے ذریعے ہارمیں تبدیل کیاگیا آرٹی ایس کابھٹہ بٹھادیا گیا ان نتائج کوعمران خان کے سوا کسی جماعت نے قبول نہیں کیا تمام سیاسی جماعتوں اور انٹرنیشنل مانیٹرنگ اداروں کی ٹیموں نے2018ء کے الیکشن میں دھاندلی زدہ الیکشن قرار دیا لیکن پاگل خان نے اپنے چارسالہ دورحکومت میں جس طرح ملکی معیشت کابھٹہ بٹھایاوہ سب کے سامنے ہے وہ جوکہتا تھاکہ میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کے بجائے خودکشی کرلوں گانے قرضے لے لے کرقوم کے سامنے اس قرضے کوپیکج کانام دے کرآنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی نیازی خان کے چارسالہ دورحکومت میں ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات قیمتیں اس قدر بڑھائیں گئیں کہ متوسط اورکم آمدنی والے طبقات کی کمرٹوٹ چکی ہے اسحاق ڈارکی وطن واپسی ہوچکی ہے ڈالر کو ریورس گیرلگ چکاہے اب عوام کومہنگائی کے بھنورسے نکالنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیاء خوردونوش اورادویات کی قیمتوں پرکنٹرول حاصل کرنا وفاقی حکومت کی اولین ترجیح ہے انشاء اللہ پاکستان دوبارہ ترقی کی منازل طے کرے گاعمران نیازی نے ہماری نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کے لیے جوڈھونگ رچایا ہواہے اس خمیازہ خودپی ٹی آئی بھگتے گی، اس موقع پرسینئرنائب صدرچوہدری محمودالحسن چیمہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے چارسالہ دورمیں ہونے والے ترقیاتی کام مسلم لیگ(ن)کے دورحکومت کے مقابلے میں 25فیصدسے بھی کم ہیں خواجہ فریدآئی ٹی یونیورسٹی شہرمیں فلائی اوور اور داخلی خارجی شاہراؤں کی تعمیروتوسیع اور دیہی علاقوں میں کھیتوں سے منڈیوں تک معیاری شاہرات، گرلز کالج کاقیام مسلم لیگ(ن)کے دورمیں ممکن ہوا، انہوں نے کہاکہ 2اور3مئی کی درمیانی رات رحیم یارخان کے دیہی صوبائی حلقہ پی پی 264سے پی ٹی آئی کاممبرصوبائی اسمبلی چوہدری محمدشفیق اپنے بیٹے نعیم شفیق کے ہمراہ رات کے اندھیرے میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے مرکزی آفس 180ایچ میں کیاکرنے گئے اور کیا مطالبات منظور کروانے گئے جومنظور نہیں ہوئے کیا ان کی ملاقات عطاء تاررڈ اور اویس لغاری سے نہیں ہوئی اب مسلم لیگ(ن)کے آمدہ دور کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوٹے متحرک ہیں سٹی صدرچوہدری محمدعمرجعفرنے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ ہرچیز عوام کے ساتھ سامنے آرہی ہے کہ کس طرح مسلم لیگ(ن) کودبانے کے لیے نیازی دورمیں کیاکیا حربے آزمائے گئے مسلم لیگ(ن)ملکی معاشی ترقی عوام کی فلاح وبہبود اور سہولیات کی فراہمی کے منشورپرگامزن رہی اور ہر دباؤ، مشکلات اورجھوٹے مقدمات کو برداشت کرتے ہوئے میدان عمل میں ہے لیکن نیازی خان الیکشن سے قبل ہی ملک کے عوام کوسیلاب اوراس کی تباہ کاریوں کی وجہ سے درپیش مسائل سے نکالنے کی بجائے اپنی جھوٹی سیاست چمکانے کے لیے جلسہ جلوسوں میں ملکی اداروں کے خلاف راگ الاپ رہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں