کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کاروائیوں جاری رہیں گی ، آر پی او بہاولپور

نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور منیر احمد ضیاءکا دورہ رحیم یار خان”

رحیم یار خان ( ) آر پی او بہاولپور منیر احمد ضیاء دورہ پر ڈی پی آفس پہنچے ، ڈی پی او اختر فاروق نے ایس پی دوست محمد کے ہمراہ آر پی او بہاولپور کو رحیم یار خان آمد پر خوش آمدید کہا، پولیس کے چاک وچوبند دستے نے آر پی او منیر احمد ضیاء کو سلامی پیش کی ، آرپی او منیر احمد ضیاء نے ڈی پی او آفس میں میٹنگ کرتے ہوئے ضلع کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا ، ڈی پی او آختر فاروق نے ضلع کے محل وقوع اور مجموعی صورتحال کے متعلق تفصیلاً بریفننگ دی ، ایس پی انویسٹیگیشن دوست محمد اور برانچز ہیڈز بھی میٹنگ میں شریک ہوئے، آر پی او منیر احمد ضیاء نے جرائم کے قلع قمع اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے مختلف ہدایات جاری کیں، آر پی او نے جرائم پیشہ ،سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی، ترجمان پولیس

کچہ میں شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، پولیس تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کچہ میں جرائم پیشہ عناصر کے منطقی انجام تک کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ، آرپی او بہاولپور منیر احمد ضیاء

میٹنگ کے بعد آر پی او منیر احمد ضیاء اپنادورہ مکمل کر کے واپس بہاولپور کے لیے روانہ ہو گئے، ترجمان پولیس

اپنا تبصرہ بھیجیں