آئی ٹی برانچ کی نمایاں کارکردگی, پنجاب بھر میں دوسرا نمبر” ڈی پی او کی شاباش،

ڈی پی او آفس آئی ٹی برانچ کی نمایاں کارکردگی پنجاب بھر میں ماہ ستمبر میں دوسرا نمبر ڈی پی او اختر فاروق کی انچارج اور سٹاف کو شاباش، کارروائیوں کا سلسلہ جاری”


رحیم یارخان ( ) ضلع رحیم یارخان ڈی پی او آفس کی آئی ٹی برانچ کا جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔ لاکھوں روپے مالیت کے 33 موبائل فونز برآمد، 13 موٹر سائیکل گاڑیاں پکڑی گئیں، مختلف اضلاع کو مطلوب 39 اشتہاری، عدالتی مفروران اور ملزمان گرفتار کروائے، ماہ ستمبر میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی ڈی پی او اخترفاروق کی جانب سے شاباش۔ تفصیل کے مطابق رواں ماہ کے دروان ڈی پی او اختر فاروق کی زیر قیادت آئی ٹی برانچ انچارج قمبر حسین نقوی کی زیر نگرانی اپنی بہترین کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے ہوئے ہے، جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے آئی ٹی برانچ رواں ماہ میں اب تک تقریباً دس لاکھ مالیت کے چوری شدہ اور شہریوں سے چھینے گئے 33 موبائل فونز، 13 موٹر سائیکل اور گاڑیاں پکڑوائیں، مختلف اضلاع کو مطلوب 39 اشتہاری، عدالتی مفروران اور ملزمان گرفتار کروائے ہیں، گزشتہ ماہ ستمبر میں بھی آئی ٹی برانچ رحیم یارخان کی کارکردگی پنجاب بھر میں نمایاں رہی تھی جس میں ضلع رحیم یارخان نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جس پر ڈی پی او اختر فاروق نے آئی ٹی برانچ کے انچارج قمبر حسین نقوی اور تمام سٹاف کو شاباش دیتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اس کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں