انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادت ہے, کیپٹن (ر) دوست محمد

ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد کی کھلی کچہری سائلین کی شکایات اور مسائل سنے ازالہ کے لیئے احکامات جاری کر دیئے”

رحیم یارخان ( ) ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد نے کہا ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادت ہے، پولیس افسران ہر آنے والی درخواست اور زیر تفتیش مقدمہ کو بروقت نمٹا کر عوام کو میرٹ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان خیال کا اظہار انہوں نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کی درخواستیں، مسائل اور شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر آنے والے سائل کی خواہش اور ضرورت ہوتی ہے کہ اس کی شکایت کو سن کر اس کے متعلق فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ وہ غیرضروری وقت کے ضیاء سے بچ کر اپنے معمولات زندگی سر انجام دے سکے اور کسی جھنجھٹ کا شکار نہ ہو،

اس لیے ضروری ہے کہ پولیس افسران جن کا یہ فرض بنتا ہے اور وہ چوبیس گھنٹے عوام کی جان ومال کے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کے لیے مامور ہیں ہر آنے والا سائل غیرضروری طور پر کسی تاخیری حربے کا شکار نہ ہو۔ اور پہلی فرصت میں سائلین کو سنیں اور جو قانونی کارروائی بنتی ہو بلا تاخیر عمل میں لائیں اور ان کی درخواستوں اور مقدمات کو میرٹ کی بنیاد پر نمٹادیں کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف کے قتل کے مترادف ہے، انہوں نے اس موقع پر سائلین کی درخواستیں سنیں اور ان کی شکایات اور مسائل کے حل کے لیے احکامات جاری کر دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں