پولیس کچہ میں ڈاکوؤں کے منطقی انجام تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی,DPO اورSP کادورہ کچہ”

رحیم یارخان( ) ڈی پی او اخترفاروق کا ایس پی دوست محمد کے ہمراہ کچہ کے اگلے مورچوں کا دورہ، مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا جوانوں سے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو ہدیات دیں۔

تفصیل کے مطابق ڈی پی او اخترفاروق اور ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) دوست محمد گزشتہ روز دفتری امور نمٹانے کے بعد کچہ کے علاقہ میں قائم پولیس کیمپس، ناکہ بندی پوائنٹس اور اگلے مورچوں کے دورہ پر پہنچ گئے جہاں پر ایس ایچ او تھانہ بھونگ نوید نواز واہلہ، سب انسپکٹر ایلیٹ فورس محمد منیر و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے ایس پی دوست محمد کے ساتھ تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے مجموعی صورت حال کے تناظر میں لائحہ عمل پر غور کیا جس میں امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موئثر کارروائیاں جاری رکھنے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کو بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے جوانوں سے اگلے مورچوں پر پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پی پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور اپنے فرائض پوری مہارت اور حاصل شدہ تربیت کو بروئے کار لاتے ہوئے سر انجام دیں،

ڈی پی او اختر فاروق نے ایس پی دوست محمد سے کچہ میں تعینات پولیس نفری پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تمام چیک پوسٹس، ناکہ بندیوں، پولیس کیمپس اور مورچوں کا ازسرے نو جائزہ لیا گیا، انہوں نے کہا کہ پولیس کچہ میں ڈاکوؤں کے منطقی انجام تک اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی تاکہ عوام کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی یقینی رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں