ماحولیاتی آلودگی کےخلاف ڈپٹی کمشنر عبد الطیف خان ان ایکشن”

رحیم یار خان ( ) ڈپٹی کمشنر عبد الطیف خان نے ہدایت کی ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ کرنے والے صنعتی یونٹو ں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹہ خشت اور صنعتی یونٹوں کے دورہ پر کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ انسداد سموگ موجودہ موسمی حالا ت میں اہم ترین معاملہ ہے ہمیں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے اجتماعی اور انفرادی سطح پر اقدامات کرنے ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے سموگ کے خاتمہ کے لئے حکومتی ہدایات پر سختی سے عملد رآمد کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر تمام متعلقہ محکموں کے افسرا ن بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عامر رحمانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد سموگ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں کارروائیاں کر رہی ہے ضلع میں 298 بھٹہ خشت موجود ہیں اور تمام کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر دیا گیا ہے علاؤہ ازیں زگ زیگ ٹیکنالوجی کو استعمال نہ کرنے والے بھٹہ خشت مالکان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ وہ صنعتی یونٹ جو حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے متعلقہ فلٹرز نہیں لگارہے اور رہائشی علاقوں میں چلنے والے صنعتی یونٹ جنہوں نے حکومتی ہدایات کے برعکس کام جاری رکھا ہوا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں