تھانہ اے ڈویژن پولیس کی کامیاب کارروائی 5 ملزمان گرفتار 4 موٹر سائیکلیں، نقدی،8 لاکھ مالیت کا دیگر مال مسروقہ برآمد 30 مقدمات یکسو کیے گئے
رحیم یارخان ( ) تھانہ اے ڈویژن پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 موٹر سائیکلوں سمیت 8لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا، ملزمان کا 30 واردتوں کا اعتراف اسلحہ بھی برآمد۔ تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈوہژن کے سب انسپکٹر صداقت علی ودیگر ٹیم نے ایس ایچ او مزمل اسحاق کی زیر نگرانی کامیاب کارروائیوں کے دوران موٹر سائیکل و دیگر سامان چوری کرنے والے ملزمان طارق، تنویر، پینل، عامر اور احمد کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جنہوں نے دوران تفتش 30 وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے 4 عدد موٹر سائیکلیں اور 8 لاکھ روپے نقدی ودیگر مال مسروقہ برآمد کروا دیا ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پستول بارہ بور معہ کارتوس بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس نے مقدمات یکسو کرتے ہوئے ملزمان کو حسب ضابطہ چالان جیل کر دیا ہے۔
ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار ”
رحیم یارخان ( ) تھانہ سی ڈویژن پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے عوام الناس کو پریشان کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لیے، دو پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد، مقدمات درج۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سی ڈویژن کے اے ایس آئی شکیل احمد نے ایس ایچ او تھانہ سی ڈویژن وقاص بھنڈر کی زیر نگرانی اطلاعات پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گلیوں میں بے جا ہوائی فائرنگ کرکے عوام الناس کو پریشان کرنے والے دو ملزمان اویس اور محمد شان کو حراست میں لیا تو ملزمان کے قبضہ سے دو پسٹل اور متعدد گولیاں برآمد ہوئیں جس کا ملزمان کے پاس کوئی قانونی جواز نہ تھا جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔