ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری گزشتہ دو ماہ کی رپورٹ جاری”
رحیم یارخان ( ) سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 14 ہزار 506 افراد کے چالان کیے، 1050کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔ رنگ برنگی بتیوں اور کالے شیشوں کے خلاف بھی مہم جاری، ایجوکیشن یونٹ کی مسلسل آگاہی مہم جاری۔ تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر چوہدری محمد اصغر کی زیر نگرنی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے حادثات کی روک تھام اور قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے,
گزشتہ دو ماہ کے دوران اس سلسلہ میں 14506 افراد کو مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان ٹکٹ جاری کیے گئے جس میں 1050 کم عمر ڈرائیورز، ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 991 افراد، رنگ برنگی بتیوں اور کالے شیشے لگانے والے 112 افراد کے چالان کیے گئے، اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کے تحت، الیکٹرانک میڈیا پر 13پروگرام اور ایف ایم ریڈیو پر ایک پروگرام نشر کروایا گیا، 6 ٹریفک آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، 7 سیمینارز منعقد کیے گئے، 39 ٹریفک ڈے منعقد کیے گئے، ٹرانسپورٹ عملہ اور ڈرائیورز کو 48 لیکچرز دئیے گئے، مختلف کالجز اور سکولز میں سٹوڈنٹس کو 43 لیکچرز دئیے گئے، 33 بورڈ بینرز آویزاں کیے گئے اور 2500 پمفلٹس تقسیم کیے گئے ہیں تاکہ حادثات کی روک تھام ہو سکے اور شاہرات پر ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق جاری رہے۔