تھانہ بی ڈویژن میں نوجوان کی ہلاکت اتفاقیہ گولی نہیں بلکہ تشدد کے بعد تھانہ میں گولی ماری گئی ہے، ورثا

تھانہ بی ڈویژن میں نوجوان کی ہلاکت اتفاقیہ گولی نہیں بلکہ اسے تشدد کے بعد تھانے میں گولی ماری گئی ہے، ورثا

رحیم یار خان( ) تھانہ بی ڈویژن کا اندھا دھند قتل سرعام پہلے تشدد پھر گولیوں کی بوچھاڑ سے محمد بلال قریشی سکنہ سہیل مارکیٹ کو موت کی نیند سلا دیا گیا لواحقین کا احتجاج، وزیر اعلی پنجاب، آیی جی پنجاب، آر پی او بہاولپور، کمشنر بہاولپور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان انصاف کی اپیل،

دوسری طرف پولیس ترجمان نے اپنے موقف میں کہا تھا کہ
بلال احمد جوکہ مقدمہ نمبر 403/22 بجرم 25D میں مورخہ22-10-11 کو چالان عدالت ہوا امروز بوقت7:30 بجے شام مزکورہ جامہ تلاشی اپنا موبائل لینے کے لیئےتھانہ پر حاضر آیا تو اس دوران کمرہ محرر کے پاس کنسٹیبل جاوید707/C سے دوران صفائی پسٹل سے حادثاتی طور پر فائر ہوا جوکہ مذکورہ بلال کے بائیں کندھے پر پیچھے کی جانب لگا ۔زخمی کو ایس ایچ او بی ڈویثرن نے فوری علاج معالجہ کے لیئے ہسپتال منتقل کر دیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں