رحیم یار خان ضلعی پولیس میں کڑے احتساب کا عمل جاری ڈی پی او آختر فاروق کی جانب سے محمکہ پولیس میں بدنامی کا باعث بننے والے کسی بھی طرح سے کریمنل ایکٹیویٹی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلا تفریق سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لانے کے احکامات
ڈی پی او رحیم یار خان آختر فاروق کا نوٹس، تھانہ سے رائفل چوری کرنے والا کنسٹیبل گرفتار مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق کنسٹیبل شرافت علی حال متعینہ ٹریفک پولیس رحیم یار خان قبل ازیں بھی تھانہ سٹی سی ڈویژن میں رہا ہے ۔مزکورہ نے تھانہ سے رائفل ایس ایم جی چوری کر کے غائب کر دی ۔
ڈی پی او اختر فاروق کا واقع کا نوٹس پڑتال پر چوری کا مقدمہ درج کرکے مزکورہ کنسٹیبل کوگرفتار کرکے بند حوالات کر دیا ۔
*ترجمان پولیس*
مزکورہ کنسٹیبل سے مزید سے تفتیش جاری ہے۔ جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف احتساب کا عمل جاری ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لاتے ہوئے محکمہ سے نکال باہر کیا جائے گا۔
دوسری طرف ایک اور کاروائی کے دوران ناکہ بندی ٹیکنیکل ایپ کے ذریعے چیکنگ پر چوری کی گاڑی برآمد ہونےپر، پولیس کنسٹیبل معطل، گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے بند حوالات کر دیا
تفصیل کے مطابق دوران ناکہ بندی پولیس نے ٹیکنیکل ایپ کے ذریعے ایک کار مہران کو چیک کیا تو ریکارڈ کے مطابق مزکورہ کار سرقہ شدہ پائی گئی ۔جسکا مقدمہ تھانہ پیپلز کالونی فیصل آباد میں درج ہے۔ دریافت پر کنسٹیبل فیاض احمد مزکورہ کار مہران کا کوئی بھی ثبوت ملکیت پیش نہ کرسکا۔
ڈی پی او آختر فاروق نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے مزکورہ کنسٹیبل کو معطل کر تے ہوئے ۔واقع کی حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مزکورہ کو بند حوالات کرنے کا حکم دے دیا ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔ *ترجمان پولیس رحیم یار خان*
رحیم یار خان پولیس عوام کی جان ومال کا تحفظ اور امن امان کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے ۔ کریمنل ایکٹیویٹی میں ملوث عناصر جو کہ محکمہ کی بدنامی کا باعث ہوں ایسے عناصر کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ مزکورہ کنسٹیبل کے خلاف درج مقدمہ کی میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے محکمانہ انکوائری بھی جائے گی۔ محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے بد کردار عناصر کی محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں، ڈی پی او آختر فاروق*
Load/Hide Comments