رحیم یار خان ( ) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی کے وفد کی صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ کی قیادت میں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے ملاقات۔
صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو رحیم یار خان آمد پر خوش آمدید کہا۔ صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو ضلع میں امن و امان کی صورت حال سے آگا ہ کیا اور بتایا کہ آج انتہائی دلخرش واقع گھوٹکی میں پیش آیا جس میں ڈی ایس پی، دو ایس ایچ اوزاور دو پولیس اہلکارکو شہید کر دیا گیا۔ر حیم یار خان چیمبراور ضلع کی تما م تاجر برادری اس واقع کی شدید مزمت کر تے ہیں۔ تاجروں کے اغوا برائے تاوان کے بھی متعدد کیس سامنے آ چکے ہیں ہماری حکومت سے درخواست ہے کہ حکومت اس بارے میں سخت ایکشن لے تاکہ اس طرح کے معاملات کی حوصلہ شکنی ہو۔ نائب صدر میاں سعدحسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یار خان ضلع میں سوئی گیس کے چھوٹے کمرشل صارفین کو (RLNG) پر منتقل کرنے کے لیے نوٹسس دیے گے ہیں جس سے چھوٹے کمرشل صارفین (ہوٹلز) شدید اضطراب کا شکار ہیں۔آپ سے گزارش ہے کہ ان چھوٹے صارفین کو سوئی گیس کی ہی فراہمی کی جائے پہلے ہی ملک میں مہنگائی کہ وجہ سے لوگ مشکلات میں مبتلا ہیں۔ (RLNG) پر منتقل کرنے پر بہت سے کاروبار بند ہو جائیں گے۔
میاں سعدحسن نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے خواہش کا اظہار کیا کہ رحیم یار خان چیمبر گورنر ہاؤس میں اچیومنٹ ایورڈ بھی منعقد کروانا چاہ رہا ہے جس پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے اچیومنٹ ایوارڈ کی اجازت دے دی۔گروپ چیئرمین فاونڈر گروپ حاجی محمد ابراہیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحیم یارخان سے پی آئی اے کی ڈائریکٹ انٹرنیشنل فلائٹس دوبارہ شروع کی جائیں اس سے مقامی بزنس مین کو بین الاقوامی منڈیو ں تک رسائی حاصل ہوگی۔ ہماراحکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ رحیم یار خان سے جلدازجلد کارگو فلائٹس بھی شروع کرے تاکہ مقامی تاجر اپنی پیداوار ایکسپو رٹ کر کے مناسب قیمت حاصل کرسکیں اور ملک کے لیے زرمبادلہ بھی کما یا جا سکے۔ایگزیکٹو ممبر عبدالوحید بھٹی نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی سٹاف کی تقریری میں ضلع رحیم یار خان کو ترجیہی دی جائے تاکہ یہاں کے بے روزگار نوجوان بھی مستفید ہو سکیں اور دوسر ا ہمارے رحیم یار خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انٹر نیشنل فلایٹس نہ ہونے کی وجہ ریفلنگ کی سہولت کا نہ موجود ہونا ہے۔ایگزیکٹو ممبر قاری ظفر اقبال شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی میں بہت سے بچے،بچیاں ایسے ہیں جو سکالرشپ نہ ملنے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے لہذا حکومت سے گزارش ہے کہ تعلیم کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ مختص کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوں۔ ممبر عدنان جلیل بھٹی نے کہا کہ رحیم یار خان میں خواجہ فرید انجینئرنگ یونیورسٹی اور رحیم یار خان چیمبر کے تعاون سے آئی ٹی ایکسپورٹ سنیٹر قائم کیا جائے جس سے ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا رحیم یار خان چیمبر آئی ٹی ایکسپورٹ سنیٹر کے لیے اپنی خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔سنیئر نائب صدر محمد اشفاق نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کا شکریہ ادا کیا کہ آپ نے انتہائی مصروفیت سے وقت نکالا اور ہمیں اور ہمیں عزت بخشی۔سنیئر نائب صدر محمد اشفاق نے کہا کہ پرائم منسٹر میاں محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ کسانوں کو 1800ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی ہماری گزارش ہے اس سبسڈی پروگرام کو جلد از جلد کسانوں تک مہیا کروایا جائے تاکہ بروقت فصل کی کاشت ہو سکے۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے ضلع میں امن وامان کی صورت حال کو بہتر کرنے اور پنجاب اور سند ھ کے ساتھ مل کر کچہ کے علاقہ میں آپریشن کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے مزید کہا کہ رحیم یار خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ریفلنگ سسٹم کے حوالہ سے بھی حکومتی سطح پر مکمل کروانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ جلد انٹرنیشنل فلائیٹس کا آغاز رحیم یار خان سے بھی ہو سکے اور رحیم یار خان کے اس سے مستفید ہو سکیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ ہمارا مقصدتعلیم کو عام کرنا ہے جس کے لیے ہم یونیورسٹی بچوں کی سکالرشپ مہیا کریں گے تاکہ کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم سے محروم نہ رہ سکے۔
صدر چیمبر محمد اقبال حفیظ نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔اس موقع پر سنیئر نائب صدر محمداشفاق، نائب صدر میاں سعدحسن، سابق صدر و ایگزیکٹو ممبر میاں امتیاز احمد، سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد،ایگزیکٹو ممبران قاری ظفر اقبال، عاطف غفار،حاجی اکبر علی شاہین، میاں آصف محمود،محمو د احمد،عبدالصمد،عبدالمجید خان کورائی،عبدالوحید بھٹی، ممبران کاشف لطیف،شیخ محسن، مختار احمد ببی،عدنان جلیل بھٹی، محمدمعاذ وحید،ریاض الرحمن،محمداظہر چوہدری،میاں عبدالسلام،محمد انس ظفر، عثمان اکرم اور سیکرٹری جنرل محمد عثمان اظہر بھی موجود تھے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے جمعیت علمائے اسلام وپی ڈی ایم کے ضلعی جنرل سیکرٹری وچیمبرز اف کامرس انیڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبر قاری ظفر اقبال شریف کی دورہ رحیم یارخان کے موقع پر میاں انس ظفر کے ہمراہ ملاقات،اس دوران مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قاری ظفر اقبال شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کو آئمہ مساجد کے مسائل کے بارے آگاہ کیا اور ان سے مطالبہ کیا کہ آئمہ مساجد کے بچوں کے لئے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں خصوصی سکالر شپ دی جائے اور وظائف دیئے جائیں وملازمتوں میں بھی ان کا کوٹہ مقرر کیا جائے،تاکہ ائمہ مساجد جو کم تنخواہوں پر مساجد میں پانچ وقت کی نماز اور تدریسی امور سرانجام دے رہے ہیں، ان کے بچے بھی دینی تعلیم علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم بھی حاصل کرکے سائنسدان،ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین مسلمان بھی ہوں۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے قاری ظفر اقبال شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اور آئمہ مساجد میرے لئے قابل احترام ہیں، آئمہ مساجد کے بچوں کے لئے خصوصی سکالر شپ کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی شرح کم ہوگی اور عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ کچھ عناصر ملک میں انتشار کی سیاست کر رہے ہیں