رحیم یار خان ( ) فسطائیت کی سیاست، دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا ، جھوٹے پروپیگنڈوں سے قوم کو گمراہ کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے ، پی ٹی آئی حکومت نے پونے چار سالوں میں ملکی معیشت ڈبو کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے دھانے لا کھڑا کیا پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے سخت فیصلے لیے، چند شر پسند عناصر سڑکیں بند کرکے ملکی حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔ گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کا ویڈیو پیغام، تفصیل کے مطابق سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پورٹ اینڈ شپنگ و پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری میاں امتیاز احمد کی طرف سے انکی رہائش گاہ پر گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن کے اعزاز میں خوبصورت عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صادق آباد سے ایم پی اے چوہدری محمد شفیق، خانپور سے ایم پی اے چوہدری حاجی محمد ارشد اور معززین شہر کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیم ، ورکرز ، تاجران تنظیمیں ، چیمبر آف کامرس کے منتخب اراکین و ممبرز ، وکلاء ونگ، کسان تنطیم اور منتخب اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب کا تقریب میں آنے کا پروگرام ملکی صورت حال کے مدنظر کینسل ھوگیا جس پر گورنر پنجاب نے وڈیو پیغام بھجوایا گیا جو معززین تقریب کو سنایا گیا،
میاں محمد شفیق سابق سیکرٹری انفارمیشن نے بطور اسٹیج سیکرٹری اپنے خوبصورت انداز میں ملکی حالات کی سابقہ و موجودہ کی صورت حال عکاسی کی اور قاری ظفر اقبال نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول کی سعادت حاصل کی، ویڈیو پیغام میں گورنر پنجاب انجینئر میاں بلیغ الرحمن نے کہا کہ فسطائیت کی سیاست، دوسروں کی پگڑیاں اچھالنا ، جھوٹے پروپیگنڈوں سے قوم خاص کر نوجوانوں کو گمراہ کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے ، تاریخی قرضے لیکر پی ٹی آئی حکومت نے پونے چار سالوں میں ملکی معیشت کو ڈبو کر ملک کو ڈیفالٹ ہونے کے دھانے لا کھڑا کیا، مسلم لیگ (ن) نے سیاست نہیں ریاست بچانے کے لیے سخت فیصلے لیے، جسکی وجہ سے ضمنی انتخابات میں عوام کی ناراضگی کا وقتی طور پر سامنا بھی کرنا پڑا، سی پیک جب شروع ہونے لگا تب عمران خان دھرنا دے کر بیٹھ گیا اور اب سی پیک کے دائرے کو بڑھاتے ہوئے دوبارہ کام شروع ہوا تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے چند شر پسند عناصر سڑکیں بند کرکے ملکی حالات خراب کرنے کے درپے ہیں۔ عوام کو جان لینا چاہیے کہ یہ ملکی ترقی کے خیر خواہ نہیں ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے جب 2013ء میں حکومت سنبھالی تب 21، 21 گھنٹے لوڈ شیڈنگ سمیت ملک کو دیگر بہت بحرانوں کا سامنا تھا لیکن مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ سمیت تمام بحرانوں پر قابو پایا، مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ افراط زر کنٹرول کرنے پر خصوصی توجہ دی اور ابھی اسی پر توجہ مرکوز ہے آخر میں میاں بلیغ الرحمن نے سکیورٹی ایشو کی وجہ سے تقریب میں نا پہنچنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد دوبارہ رحیم یار خان آئیں گے،
میاں امتیاز احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ مریم نواز، گورنر پنجاب سمیت مرکزی قائدین رحیم یار خان کا دورہ کریں گے انھوں کہا کہ عمران نیازی یوتھ کو اپنے جھوٹے بیانات سے یوتھ کو گمراہ کرنے کی بجائے جلسوں میں اپنے پونے چار سالوں کی کارکردگی کے بارے میں کیوں نہیں بتاتا، کٹے وچھے، لنگر خانے، واش رومز پر نمبر، شہد سے انقلاب لانے کی بونگیوں کے علاوہ عمران نیازی نےکیا کیا ہے ایک فون کال پر ترکی بلاک سے بھاگ آنے والے کی امریکہ کو ایبسیلوٹلی ناٹ کہنے کی ڈرامے بازیوں کو قوم سب جانتی ہے جلسوں میں ناچ گانے کے بعد اسلامی ٹچ دے کر اب قوم کو بیوقوف نہیں بنا سکتا، 2018ء میں عمران نیازی کے دھرنوں کے باوجود مسلم لیگ ن نے لوڈ شیڈنگ کنٹرول کی اور ملکی معیشت کو مستحکم کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، 2018ء میں الیکشن کی بجائے سلیکشن کرکے جب پاکستانی قوم پر نا اہل نیازی کو مسلط کیا گیا تو اسکی نااہلی کے نتائج اب پوری قوم سمیت وطن عزیز بھگت رہا ہے انھوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی پاکستان بچائے گی انھوں کہا کہ میں نے اپنے دور میں تعلیم صحت اور شہر کی ترقی پر بھر پور توجہ دی کالجز یونیورسٹی فری میڈیسن اوور ہیڈ برج، پارکس اور نئی سڑکیں بنوائیں اتنا کام رحیم یار خان کی تاریخ میں کسی بھی منتخب نمائندے نے نہیں کروائے۔
ایم پی اے خانپور حاجی چوہدری ارشد جاوید اور ایم پی اے صادق آباد چوہدری محمد شفیق نے کہا کہ 2022ء میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے مجبوراً حکومت سنبھالی جب کہ ملکی حالات نہایت خراب تھے لیکن ہم سیاست نہیں ریاست بچانے کا عہد کرتے ہوئے انشااللہ ملک کو درست سمت لے کر جا رہے ہیں
انھوں نے کہا نیازی نے فحاشی کے ساتھ بدتمیزی کو فروغ دیا جس سے اس معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا انہوں نے کہا کہ اب نیازی کو مسلط کرنے والوں کو بھی اچھی طرح سمجھ آ گئی ہے کس نااہل کو آگے لے آئے تھے
تقریب سے لائر ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر سردار ظفر خان ترین اور ڈویژنل نائب صدر
میاں خالد شاہین نے بھی تقریب سے خطاب میں کہا کہ فتنہ خان نے پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال کر ملک دشمن کا ثبوت دیا ھے اور وہ اپنے جھوٹے پروپیگنڈہ سے یوتھ کو گمراہ کر رھا ھے۔اس تقریب میں، حاجی ابراہیم، خان پور سے چوہدری اظہر، چوہدری یاسین، میاں بشیر احمد، چوہدری انیس اقبال، میاں احمد امتیاز، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اقبال حفیظ، میاں آصف محمود، چوہدری نیئر ریاض الرحمن، میاں عبدالسلام، عتیق الرحمن، شفیق الرحمن، چوہدری عبدالواحد امین، عمر حمید، رانا ضیاء، میاں محمد امتیاز، اظہر جمیل، طارق ابراہیم، میاں سجاد، عبدالصبور، عدنان مہاندراہ، آصف سعد، طارق بدر، وقاص رفیق، صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چوہدری جاوید اقبال، قیصر غفور،رانا شیر افگن، ارشد گجر، حسیب گج میاں منصور ، ظفر یسین، اظہر اقبال، عرفان منصب، فاروق شاہ، رانا سجاد، رانا شفیق، میاں مسعود، عالم خان، عبدالوحید بھٹی، عدیل الرحمن، شہزاد یوسف، چوہدری احتشام جاوید، بابو لیلا رام اور دیگر نے شرکت کی۔
Load/Hide Comments