حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت بلدیاتی حلقہ بندیوں کے عمل کوبروقت مکمل کیاجائے،ڈپٹی کمشنر

رحیم یار خان( )ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ2019ء کے تحت نئی حلقہ بندیوں کے لئے ضلعی الیکشن آفس اور لوکل گورنمنٹ کے درمیان موثر روابط کو یقینی بنایا جائے تاکہ بہتر انداز سے حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کے تحت حلقہ بندیوں کے عمل کوبروقت مکمل کیا جا سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویلجز اور نیبر ہوڈزکونسل کی حلقہ بندیوں کے حوالہ سے منعقدہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں خالد مسعود، ضلعی الیکشن کمشنر، ایس این اے جام محمد نعیم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری علاقوں میں نیبر ہوڈز کونسل جبکہ دیہی علاقوں میں ویلجز کونسل کی حلقہ بندیوں کے حوالہ سے حکومتی قوانین اور قواعد و ضوابط کا از سر نو جائزہ لیکر عملی اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میں حکومتی گائیڈ لائن کی مکمل پیروی کی جائے۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کو بتایا گیا کہ ضلع میں 1203ویلیجز ہیں جبکہ 2019لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت 30ہزار شہری آبادی کے ایریا میں 5نیبر ہوڈز 6ہزار آبادی کے تناسب سے بنیں گی جس کے لئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں