پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ”

پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں صحافیوں کی تربیتی ورکشاپ”

شعبہ تعلقات عامہ، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور
سنٹر فار میڈیا سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پو رکے تعاون سے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام جنوبی پنجاب میں صحافیوں کے لیے دو روزہ ڈیزاسٹر رپورٹنگ کی تربیت کاانعقاد کیا گیا۔اس تربیتی ورکشاپ میں 40سے زائد پرنٹ الیکٹرک اور سوشل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو سیلاب زدہ علاقوں میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ رپورٹنگ کی تربیت فراہم کی گئی۔

تربیتی ورکشاپ میں وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور انجینئر پروفیسر ڈاکٹراطہر محبوب اور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور شفقت عباس نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے کہا کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پاکستان صحافیوں کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرتا ہے۔ وائس چانسلر نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ایک معاون اور سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے ہر دور میں صحافیوں کی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں 3دن کی ٹریننگ ورکشاپس بہاول پور، رحیم یار خان، لودھراں اور بہاول نگر میں منعقد کی گئی تھیں جس میں مختلف موضوعات پر جدید ترین ٹریننگ دی گئی۔ ساؤتھ پنجاب میں مختلف پریس کلب کے ساتھ تعلقات قائم کیے گئے ہیں جس کے بعد مختلف پریس کلب میں صادق کارنر لائبریری قائم کی گئیں ہیں۔ بہاول پور پریس کلب کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کر کے ان کے بچوں کو وظائف فراہم کیے گئے۔ جو اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے بہت اہمیت ضروری ہے۔ میڈیا کا اہم کردار ہے کہ عوام تک سچائی پر مبنی خبریں پہنچائیں تاکہ لوگوں کو آگاہی ہو جہاں مثبت رپورٹنگ سے قوم کو یکجاں کرنا ہے۔ ملک کو بے پناہ خطرات لا حق ہیں جن سے آگاہی دینا میڈیا کی ذمہ داری ہے۔ ہر ملک کو اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ہمارے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے اہم قدم اٹھایا اور میڈیا سٹڈیز ڈیپارٹمنٹ میں سینڈیکیٹ کی منظور ی کے بعد سنٹر فار میڈیا سوسائٹی اینڈ ڈیموکریسی کا قیام عمل میں لایا گیا جس کا مقصد فیک نیوز کی روک تھام کے لیے کام کرنا ہے۔ میڈیا ہر دورمیں انسان کی ضرورت رہی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس نے کہا کہ میڈیا کسی بھی ریاست کا چوتھا ستون ہوتا ہے نوجوان صحافیوں کو دور جدید کے مطابق رپورٹنگ اصول اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک وطن عزیز دوسری اقوام کامقابلہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت صحافت کسی بھی قوم کی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صحافی کسی بھی جمہوری معاشرے میں آنکھ اور کان کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ سیلاب کے دوران میڈیا کے مثبت کردار کو سراہا۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالواجد خان چیئرمین شعبہ میڈیا سٹڈیز نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور دور حاضر میں نوجوان صحافی ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے کوآرڈینیٹر محمد اویس، محمد ہاشم اور محمد حسین نے بھی شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ ورکشاپ میں شریک صحافیوں نے ٹریننگ کے انعقادپر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور ڈائریکٹر جنرل پریس ڈیپارٹمنٹ شفقت عباس کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

تحریر: محمد اقبال

اپنا تبصرہ بھیجیں