دو کم سن بچوں کے قتل میں گرفتار ملزم کی خودکشی کا معاملہ”

تھانہ صدر رحیم یار خان میں دو کم سن بچوں کے قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کی خودکشی کا معاملہ ،آرپی او بہاولپور کا نوٹس ،متعلقہ محرر اور ایس ایچ او کومعطل کر دیا ،ڈی پی او آختر فاروق کا کرائم سین کا وزٹ ،کرائم سین یونٹ کے ذریعے تمام شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری”

ملزم تھانہ صدر رحیم یار خان میں دو کم سن بچوں کے قتل کے مقدمہ نمبر 1/23 بجرم 302/34/109ت پ میں زیر حراست تھا ملزم نے چند روز قبل دو کم سن بچوں کو بے دردی سے نہر میں پھینک کر قتل کر دیا تھا جس نے مورخہ 23-01-5/6 کی رات خود کشی کر لی ، آر پی او بہاولپور نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے غفلت اور لاپرواہی پرتھانہ کے محرر اور ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

ڈی پی او آختر فاروق نے کرائم سین کا خود وز ٹ کیا ، کرائم سین یونٹ کے ذریعے تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے واقع کی ہرپہلوسے تحقیقات کی جا رہی ہیں بعد انکوائری حقائق کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ملزم خالد ولد عاشق ابتدائی طور پراپنے فعل کی وجہ سے شرمندہ تھا اور شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا جس نے اپنی شلوار کے اوزار بند سے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کی پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جاری ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں