رحیم یار خان تھانہ ائیرپورٹ پورٹ کی حدود بمقام بگا چوک پر ایک شخص کے قتل کا معاملہ، ڈی پی او آختر فاروق کانوٹس ،اطلاع ملتے ہی خود جائے وقوعہ پر پہنچ گئے پولیس نےٹریس کر کے واقع کے مرکزی ملزم کو تحویل میں لے لیا”
رحیم یارخان( )پیٹرول کی قیمت پر موٹرسائیکل سوار اور دکاندار میں جھگڑا‘ تھپڑمارنے پر دکان مالک نے ہتھوڑے کے وارکرکے 50سالہ موٹرسائیکل سوار کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار‘ پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی‘ تفصیل کے مطابق 50سالہ عبدالمجیدنامی موٹرسائیکل سوار شخص چوک بگا کے علاقہ میں واقع خلیل احمد کی دکان کریانہ پر آیا جس نے اپنی دکان پر بوتلوں میں بھرکرپیٹرول کی فروخت بھی شروع کررکھی ہے‘ عبدالمجید نے دکان مالک خلیل احمدسے اپنی موٹرسائیکل نمبریAGK-6761 میں ایک لیٹر پیٹرول ڈلوایا اسی دوران دونوں کے درمیان پیٹرول کی قیمت پر جھگڑا ہوگیا‘جس پر موٹر سائیکل سوار عبدالمجید نے طیش میں آکر دکاندار خلیل احمد کوتپھڑرسیدکردیا‘جس پر خلیل احمد موٹرسائیکل سوارعبدالمجید کوگھیسٹ کر اپنی دکان میں لے گیا اور ہتھوڑے کے پے در پے وارکرکے عبدالمجید کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخترفاروق کے علاوہ تھانہ ائیر پورٹ کی نفری موقع پر پہنچ گئی‘ جس نے مقتول عبدالمجید کی نعش جسے دکان مالک خلیل احمد نے گھیسٹ کر واش روم میں چھپادیا تھا برآمدکرکے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا‘جبکہ روپوش ہوجانے والے دکان مالک خلیل احمد کوپولیس کونے تلاش کرکے حراست میں لے کر کارروائی شروع کردی۔
وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ائیرپورٹ پورٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی ڈی پی اوآختر فاروق بھی اطلاع پا کر خود موقع پر پہنچے۔
مبینہ طور پر مقتول کی ملزم سے موٹر سائیکل میں پٹرول ڈالنے پر لڑائی ہوئی جس پر ملزم نے نامعلوم الاسم شخص جسکی بعد میں شناخت عبد المجید کے نام سے ہوئی کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کرائم سین یونٹ اور PFSA ٹیم بہاولپور کو طلب کر کے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ڈی پی آختر فاروق کے نوٹس پر پولیس نے مرکزی ملزم کو ٹریس کر کے تحویل میں لے لیا ہے وقوعہ کی حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لا کر انصاف کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزم کوکیفر کردار تک پہنچا یا جائے گا ۔
*ترجمان پولیس رحیم یار خان*