شوہر نے بیوی اور آشنا دونوں کو ناجائز تعلقات پر قتل کر دیا، ملزم گرفتار”

رحیم یار خان تھانہ سٹی صادق آباد کی حدود میں دوہرے قتل کا معاملہ ،ڈی پی اوآختر فاروق کا واقع کا نوٹس ،پولیس نے ملزم کو ٹریس کر کے تحویل میں لے لیا مزید کاروائی جاری”

اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ گئے ۔ مبینہ طور پر راؤ ٹاؤن میں شوہر نے اپنی بیوی(ز) اور قاسم کو ناجائز تعلقات کے شعبہ میں فائر مار کرقتل کیا اور موقع سےفرار ہوگیا ،ڈی پی او آختر فاروق کا واقع کا نوٹس اے ایس پی صادق آباد ایس ایچ او تھانہ صدر صادق آباد کو وقوعہ کی حسب ضابطہ کاروائی ،عمل میں لاتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کا حکم ۔پولیس نے ملزم کو ٹریس کر تحویل میں لے لیا” موقع پر تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے پولیس وقوعہ کی حسب ضابطہ کاروائی عمل میں لا رہی ہے
انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ملزم کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا ،ترجمان پولیس رحیم یار خان”

تفصیل کے مطابق بیوی کو مبینہ طورپر آشنا کے ساتھ نازیباحالت میں دیکھ کر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اوراس کے آشناکوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار‘ تفصیل کے مطابق راؤٹاؤن کے رہائشی پرویز نے اپنی 27سالہ بیوی زینب کو آشناہمسایہ 22 سالہ محمدقاسم کے ساتھ نازیباحالت میں دیکھ کر پسٹل سے فائرنگ کرکے دونوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورخود موقع سے فرارہوگیا‘اسی دوران ہمسایوں نے پکار15پر دہرے قتل کی واردات بارے پولیس کواطلاع دی‘ جس نے موقع پر پہنچ کر دونوں کی نعشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرارہونے شوہرپرویز کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرکے کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں