عمران ریاض گرفتاری کی مذمت”حکمران تمام صحافیوں کو ایک ساتھ ہی گرفتار کرلیں” کاظم خان

سی پی این ای کی اینکر عمران ریاض خان کی دوبارہ گرفتاری کی شدید مذمت”
حکمران تمام صحافیوں کو ایک ساتھ ہی گرفتار کرلیں، کاظم خان، صدر سی پی این ای

محض صحافیوں کی گرفتاری کے لئے مقدمات میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔
پیکا کے انتہائی متنازعہ اور کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ کاظم خان
ایف آئی اے کو حکومتی ایماء پر صحافیوں کے خلاف آلہ کار بنایا جا رہا ہے۔ کاظم خان
بدترین ملکی معاشی حالات سنبھالنے کی بجائے حکومت صحافیوں کو گرفتار کرنے میں لگی ہے
آمریت کے نفاذ پر آئین کا رونا رونے والے اپنے اقتدار میں آرٹیکل 19 کی دھجیاں اڑا رہے ہیں
اینکر عمران ریاض کے خلاف مقدمات ختم کر کے فوری رہا کیا جائے، سی پی این ای کا مطالبہ

کراچی () کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) نے معروف اینکر عمران ریاض خان کی لاہور ایئرپورٹ سے گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اینکر عمران ریاض خان کو ایک مرتبہ پھر گرفتار کرنا بلاجواز، انتہائی افسوسناک اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کا باعث ہے۔ پیکا کے انتہائی متنازعہ اور کالے قانون کے ذریعے صحافیوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ محض صحافیوں کی گرفتاری کے لئے مقدمات میں سنگین نوعیت کی دفعات شامل کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔ ایف آئی اے حکومتی ایماء پر صحافیوں کے خلاف آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدترین ملکی معاشی حالات سنبھالنے کی بجائے حکومت صحافیوں کو گرفتار کرنے میں لگی ہے، حکمران تمام صحافیوں کو ایک ساتھ ہی گرفتار کرلیں تو شاید انہیں سکون مل جائے۔ آمریت کے ادوار میں آئین کا رونا رونے والے برسر اقتدار ہو کر آرٹیکل 19 کی دھجیاں اڑا رہے ہیں۔ سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اینکر عمران ریاض کے خلاف تمام من گھڑت، پروپیگنڈا پر مبنی متعصبانہ مقدمات ختم کر کے فوری رہا کیا جائے۔

جاری کردہ:
کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز۔

اپنا تبصرہ بھیجیں