میاں اعجاز عامر کا سٹی رحیم یار خان سے” ایم پی اے” کا الیکشن لڑنے کا اعلان”

رحیم یارخان( ) سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی وتحصیل ناظم میاں اعجاز عامر نے کہاہے کہ عوام اورملک کی خدمت کرنے کے جذبے سے سیاست کرنا ہر پاکستانی کاحق ہے جومیں بھی استعمال کررہا ہوں عوام میں میرے بارے پائی جانی والی چہ مگوئیوں کوختم کرنے کے لیے آئندہ جنرل الیکشن میں حلقہ پی پی 262سے حصہ لینے کاباقاعدہ اعلان کرتاہوں,

پہلے بھی بلدیاتی پلیٹ فارم سے شہرکی خدمت کی اوراب صوبائی سطح پرعوام کی خدمت کاجذبہ لے کرقومی سیاست میں جارہاہوں، پارٹی ٹکٹ کافیصلہ وقت آنے پرکروں گا۔ ان خیالات کااظہارمقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کے اعزازمیں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ میاں اعجازعامر نے کہاکہ عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے الیکشن لڑنا ہرکسی کاجمہوری حق ہے فیصلہ عوام کرے گی بطور چیئرمین میونسپل کمیٹی اور تحصیل ناظم شہریوں کی جتنی خدمت کی ہے عوام بخوبی آگاہ ہیں آئندہ بھی الیکشن جیت کرحلقہ اورشہرکی عوام کو مایوس نہیں کروں گا, الیکشن لڑنا میرا جمہوری حق ہے اپنی سابقہ کارکردگی کی بدولت حلقہ کی عوام کے پرزور اسرار پرجنرل الیکشن میں بھرپورحصہ لے رہاہوں,

انہوں نے کہاکہ بلدیاتی اورقومی الیکشن میں زمین آسمان کافرق ہے بلدیاتی پلیٹ فارم پربھرپور پذیرائی ملی اور عوام کی خدمت کی اب قومی سیاست میں ملکی سطح پرشہرکی عوام کی نمائندہ اور خدمت کرنا چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل بہترین حل بلدیاتی ادارے ہیں حکومت وقت اب بھی اس پرتوجہ دے اور بلدیاتی اداروں کومضبوط اور فعال بنائے اس وقت بلدیاتی اداروں کا ڈھانچہ ختم ہوچکا ہے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوام کاکردگی کی بنیاد پراپنے نمائندے منتخب کرے گی میرے بارے میں مختلف قیاس آرائیاں ختم ہوجانی چاہییں میں ہرحال میں صوبائی الیکشن لڑوں گا، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وقت آنے پرپارٹی ٹکٹ کافیصلہ ہوگا ابھی پارٹی میں موجود ہوں اورمرکزی قیادت کے رابطہ میں ہوں اس موقع پرصدرڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق، جنرل سیکرٹری محمدثاقب، سینئرنائب صدرچوہدری محمدشہباز، نائب صدرظہیرملک، فنانس سیکرٹری حافظ فلک شیرسندھو، سیکرٹری انفارمیشن محمدصدیق بلوچ، ایگزیکٹو ممبرز سردار احمدپہوڑ، شیخ جہانگیر، جاویداقبال، راناعثمان، رضوان اخترچوہدری سمیت ایمرا کے صدرجاویدعباس چوہدری، فاروق ریاض گجر، قیصرغفورچوہدری، جی ایم حیدر، میاں احسان الحق، محمدسلیم چشتی اور صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
تقریب میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کوٹ سمابہ سیدمحمودالحق بخاری، سابق ممبر میونسپل کمیٹی شاہداسلام، سہیل درانی، مرزا ساجدبیگ، اسداسلم، جاویدماہی، راناعبدالستار، ڈاکٹرسلیم ودیگرموجودتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں