انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی اور بہاولپور ٹریڈ فیئر کا انعقاد
اٹھارویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا آغاز 6 فروری سے ہو رہا ہے۔ سال 2005 میں شروع ہونے والا یہ ایونٹ بلاشبہ پاکستان کا سب سے بڑا موٹر سپورٹس ایونٹ ہے بن چکا ہے جسکا شائقین سال بھر انتظار کرتے ہیں۔ تاہم گزشتہ 3 برس سے جیپ ریلی کے موقع پر قلعہ دراوڑ کے نزدیک دلوش اسٹیڈیم میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہونیوالا بہاولپور ٹریڈ فیئر سب کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے جہاں اس ایونٹ کی اصل رونق ہوتی ہے۔ یہ ٹریڈ فیئر دراصل پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا آئیڈیا ہے جنہوں نے جیپ ریلی کو سماجی اور معاشی سرگرمی میں بدل دیا ہے۔ سال 2020 میں جیپ ریلی کی تیاریاں شروع ہوئیں تو ڈاکٹر اطہر محبوب جو سال 2015 سے رحیم یار خان میں خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بانی وائس چانسلر اور پھر 2019 میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں اور اس خطے میں اعلی تعلیم کے ذریعے یہاں کی سماجی اور معاشی ترقی کو نئے انداز سے فروغ دے رہے ہیں۔
وہ اس سالانہ ریلی کا مشاہدہ کر رہے تھے۔ انہوں نے اس جیپ ریلی کو جہاں دنیا بھر کے شائقین فروری کے مہینے میں جمع ہوتے ہیں، ایک بڑی سماجی اور معاشی سرگرمی میں بدلنے کا ارادہ کیا۔ اس مقصد کیلئے بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے اشتراک عمل کیا گیا۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن اس عظیم مقصد میں شامل ہوے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے ہی بہاولپور کو سرمائی سیاحت کا مرکز بنانے کیلئے فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ٹورازم مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا آغاز کیا جہاں ڈین پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال اور ڈاکٹر عمران رشید کی ذیر نگرانی 4 سالہ ڈگری پروگرام اور اب ٹورازم میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اسی طرح مڈ کنٹری ٹورازم اور ہاسپٹیلٹی انڈسٹری کے فروغ کیلئے آئی یو بی دوست ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں آیا جسکے سربراہ سلمان محمود قریشی ہیں۔ ان تمام عوامل سے بہاولپور ٹریڈ فیئر کے اقدام کو جو پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کا جنوبی پنجاب کی ترقی کے وژن کا حصہ تھا، بہت مقبولیت ملی۔ شعبہ تعلقات عامہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جہاں یونیورسٹی کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا و سوشل میڈیا کے ذریعے قومی سطح پر پذیرائی دلوا رہا ہے وہاں ایونٹ مینجمنٹ میں بھی اس شعبے کو مہارت حاصل ہے اور عالمی سطح کے ایونٹس اس شعبے کے زیراہتمام آئے روز منعقد ہوتے رہتے ہیں۔ دوسری طرف یونیورسٹی اڈوانسمنٹ ایںڈ فنڈ ریزنگ کا شعبہ گزشتہ تین برسوں میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں قائم کیا گیا ہے جو یونیورسٹی کیلئے وسائل فراہم کرنے میں کوشاں رہتا ہے۔ اس شعبے کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ہیں۔
وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بہاولپور ٹریڈ فیئر کے انعقاد کی ذمہ داری ڈائریکٹر پریس میڈیا اینڈ پبلیکیشنز شہزاد احمد خالد اور ڈائریکٹر یونیورسٹی اڈوانسمنٹ ایںڈ فنڈ ریزنگ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کو سونپی جنکی نگرانی میں یہ تجارتی میلہ کامیابی سے ہر سال منعقد ہو رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا بہاولپور ٹریڈ فیئر کے فوکل پرسن ہیں اور گزشتہ تین برسوں میں یہ ایونٹ کے آغاز سے اختتام تک ڈراور میں موجود ہوتے ہیں اور اس ایونٹ کی پہچان بن چکے ہیں۔ بہاولپور چیمبر آف کامرس کے سیکرٹری سید عبیر حیدر بھی اس ایونٹ کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ اس ایونٹ کی تمام کوآرڈینیشن، پنڈال اور اسٹالز کی تنصیب، مہمانوں کو خوش آمدید اور انکے قیام کو آرامدہ بنانے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈپٹی رجسٹرار پبلک آفئیرز فاطمہ جنید اس ایونٹ کے حوالے سے یونیورسٹی میں کوآرڈینیشن اور اساتذہ اور طلباء وطالبات کو اسٹالز اور بسوں کی فراہمی جبکہ ڈپٹی مینجر پریس سہیل امین پبلسٹی میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد عبداللہ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی پارک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا تعاون بہت اہم ہےجو اس میلے کیلئے لاجسٹک سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ شعبہ ٹرانسپورٹ کا کردار بھی اہم جو دراصل پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کو عملی تعبیر دے رہا ہے۔ شعبہ سیکورٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اس میلے کی دن رات سیکیورٹی کا فریضہ سرانجام دیتا ہے۔ اس ٹریڈ فیئر کے ذریعے ہزاروں طلباء وطالبات اساتذہ اور سول سوسائٹی و صنعتکار و تاجر چولستان جیپ ریلی تک پہنچتے ہیں جس سے اس ریلی کا کلچر ہی بدل گیا ہے اور یہ ایک بڑی سماجی، معاشی اور ثقافتی سرگرمی بن چکی ہے ۔ اس میلے کے انعقاد میں سابق صدور بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری جاوید اقبال، چوہدری ظفر اقبال مرحوم ، حافظ محمد یونس ، موجودہ صدر چوہدری ذوالفقارعلی مان، ملک محمد اعجاز ناظم سیکرٹری جم خانہ بہاولپور اور سینئر صحافی نصیر احمد ناصر اور جناب اسلام ضمیر مرحوم کی تائید اور حمایت کا ذکر بھی ضروری ہے جنہوں نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کو عملی شکل دینے میں اپنا کردار ادا کیا۔ بہاولپور ٹریڈ فیئر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مختلف شعبوں اور بہاولپور کے مختلف صنعتی و تجارتی اداروں کے اسٹالز، مقامی ہنرمندوں اور دستکاروں کی مصنوعات کی نمائش، فوڈ کورٹ، پیرا گلایئدنگ، یونیورسٹی پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ کی کلچرل پرفارمنس سب کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔ امسال وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی ہدایت پر فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد احمد خالد نے کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاسوں میں شرکت کی اور بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے ٹریڈ فیئر کے انتظامات میں مشاورت میں شریک ہوئے ۔ کمشنر نے کہا ہے کہ چولستان جیپ ریلی کے موقع پر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے اشتراک سے منعقد ہونے والا بہاول پور ٹریڈ فیئر بہت مقبول ایونٹ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیپ ریلی کے موقع پر ٹریڈ فیئر کا بڑے پیمانے پر انعقاد ہو گا جس سے جیپ ریلی کے موقع پر ایک بڑی سماجی اور معاشی سرگرمی ہوگی ۔ کمشنر بہاول پور نے ٹریڈ فیئر کے انعقاد پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ جہاں سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ، طلباء وطالبات ٹریڈ فیئر میں شریک ہوتے ہیں اور مختلف سٹالز لگاتے ہیں۔ صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان نے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل سے بھی جیپ ریلی اور ٹریڈ فیئر کے انتظامات سے متعلق ملاقات کی ، یونیورسٹی اور چیمبر آف کامرس کی ٹیموں کی ذمہ داریوں اور ایونٹس سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق بخاری کے تعاون کا ذکر بھی ضروری ہے جو جیپ ریلی کے کامیاب انعقاد کیلئے کوشاں ہیں۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے افسران کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔ بہاولپور پولیس کا کردار بھی بہت خوش آئند ہے۔ نئے آر پی او رائے بابر سعید نے ذمہ داری سنبھالتے ہی جیپ ریلی اور ٹریڈ فیئر کے وینیو کا دورہ کیا تاکہ سیکیورٹی کے انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔ ٹریڈ فیئر میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور مجموعی طور پر 30سٹالز لگائے گی جہاں پر یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات اپنی مصنوعات کو نمائش کے لیے پیش کریں گے ۔ اس کے علاوہ بہاول پور کے مختلف صنعتی و کاروباری ادارے اپنے سٹالز لگائیں گے۔ اس موقع پر بہاول پور جم خانہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تعاون سے ایک بڑا فوڈ کورٹ بھی لگائے گا۔ اس سال یونیورسٹی کے شعبہ جات جو اسٹالز لگائیں گے ان میں کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن، ویٹرنری فیکلٹی، فیکلٹی آف فارمیسی، کالج آف ہومیوپیتھی اینڈ ایسٹرن میڈیسن، فیکلٹی آف ایگریکلچر اینڈ اینوائرمنٹ کے شعبہ جات، شعبہ ٹورازم، آئئ یو بی دوست، چولستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز، بائیو ڈائیورسٹی پارک فورٹ ڈراور، شعبہ سوشل ورک کے زیر اہتمام دستکاروں کے سٹالز، ڈائریکٹوریٹ آف سیرت چیئر، خواجہ غلام فرید چیئر، شعبہ سرائیکی، انٹرپرینیور سوسائٹی، ٹورازم مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، ٹورازم پروموشن سوسائٹی، اوسا، ہیلتھ کیئر سوسائٹی و دیگر شامل ہیں ۔ اس سال کی خاص بات ڈائریکٹوریٹ آف اکیڈیمکس کی جانب سے ایڈمشن سیل کا بڑا اسٹال ہے جہاں اس جہاں داخلے فراہم کرنے کیلئے خواہشمند طلباء وطالبات کی آن لائن رجسٹریشن کی جانے گی۔ گذشتہ روز وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب سے بہاول پور چیمبر کے خصوصی وفد نے ملاقات کی ۔صدر چوہدری ذوالفقار علی مان، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل، سینئر نائب صدر خالد عظیم، نائب صدر محمد حنیف، سیکرٹری سید عبیر حیدر، فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا، ڈائریکٹر میڈیا شہزاد احمد خالد، ڈاکٹر عبداللہ ڈائیریکٹر بائیو ڈائیورسٹی پارک، فرخندہ تحسین پرنسپل آفیسر اسٹیٹ کیئر، کلثوم اختر، فاطمہ مظاہر، سید حسن رضا، احمد نواز، سلمان عباس، ریحان بشیر، محمود احمد، محمد اسد نعیم اور محمد جمشید بھی اس موقع پر موجود تھے اور ٹریڈ فیئر کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ امید واثق ہے کہ گزشتہ تین برسوں کی طرح اس سال بھی بہاول پور ٹریڈ فیئر چولستان جیپ ریلی کی شان بڑھانے گا اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوان، یونیورسٹی طلبہ، سول سوسائٹی اور فیملیز دورہ کریں گی اور زبردست معاشی سرگرمی وقوع پذیر ہوگی جس سے وطن عزیز کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا اور مقامی صنعت و حرفت اور اعلی تعلیم کے شعبے کو فروغ ملے گا جو جنوبی پنجاب کی سماجی اور معاشی ترقی کے ڈاکٹر اطہر محبوب کے وژن کا مکمل عکاس ہے۔
تحریر: محمد اسد نعیم شعبہ تعلقات عامہ
زیر نگرانی پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر یونیورسٹی اڈوانسمنٹ اینڈ فنڈ ریزنگ”
Load/Hide Comments