ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کچہ بھونگ ،سرفراز شہید چیک پوسٹ داعوالہ، تھانہ بھونگ ،صادق شہید چیک پوسٹ کوٹسبزل کا دورہ افسران و جوانوں سے ملاقات مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا ہدایات و احکامات جاری کیے
رحیم یارخان ( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کچہ بھونگ کا تفصیلی دورہ تمام ترصورتحال کا جائزہ لیا، اگلے مورچوں و کچہ پولیس کیمپس میں تعینات افسران و جوانوں سے ملاقات مسائل دریافت کیے، اے ایس پی شاہزیب چاچڑ نے علاقہ کی مجموعی صورت حال سے آگاہی فراہم کی، لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے چارج سنبھالتے ہی کچہ بھونگ کا پہلا دورہ کیا جہاں پہنچنے پر اے ایس پی شاہزیب چاچڑ نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر ایس ایچ اوز نوید نواز واہلہ، سیف اللہ ملہی، رانا محمد رمضان، محمد سلیم درگھ و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے جن سے انہوں نے تمام امور اور جاری حکمت عملی پر تفصیلی میٹنگ کی، اے ایس پی شاہزیب چاچڑ نے انہیں علاقہ کی مجموعی صورت حال سے آگاہی فراہم کرتے ہوئے پولیس کی جاری کارروائیوں کے متعلق تفصیلاً بریف کیا جس پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ہر پہلو سے جائزہ لیتے ہوئے لائحہ عمل کو مزید موئثر رکھنے اور اس میں بہتری لانے کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کے متعلق ہدایات و احکامات جاری کیے، جس میں پولیس کیمپس، مورچوں، اہلکاروں کی آمد و رفت اور چیک پوسٹ ہائے کی سکیورٹی کو مزید موئثر رکھتے ہوئے طے شدہ ایس او پی کے مطابق عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا، انہوں نے کہا کہ کچہ میں چوبیس گھنٹے اہلکاروں کو الرٹ رہتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنی ڈیوٹیز سرانجام دینا ہوں گی جو کہ وقت اور حالات کی ضرورت ہے،
انہوں نے اہلکاروں سے مسائل دریافت کرتے ہوئے انہیں تمام تر ضروریات و سہولیات کی فراہمی یقینی رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کچہ میں جوانوں کی ویلفیئر کو مد نظر رکھا جائے گا، انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ وہ پوری دانشمندی، حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھیں تاکہ کریمینلز اپنے مذموم مقاصد کو عملی جامہ پہنانے میں کامیاب نہ ہو سکیں، قبل ازیں انہوں نے داعوالہ سرفراز شہید چیک پوسٹ کا دورہ کرتے ہوئے اینٹی ہنی ٹریپ سیل اور پوسٹ کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اور اس متعلق ہدایات جاری کیں۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے تھانہ بھونگ کا دورہ کر کے فرنٹ ڈیسک، اسلحہ خانہ، دفاتر تفتیشی افسران، رہائش کانسٹیبلان، وائرلیس روم و دیگر مدات کا ملاحظہ کرتے ہوئے مختلف ہدایات و احکامات جاری کیے، انہوں نے سندھ پنجاب بارڈر پر کوٹسبزل صادق شہید چیک پوسٹ کا بھی دورہ کیا اس دوران چیکنگ کے نظام و دیگر امور کا جائزہ لیا اور سکیورٹی و ڈیوٹی کے متعلق ہدایات دیں۔
Load/Hide Comments