نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے 25سالہ نوجوان جاں بحق”

رحیم یارخان( ) نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 25سالہ نوجوان کوموت کے گھاٹ اتاردیا‘ ملزمان آلہ قتل پسٹل موقع پرپھینک کرفرار‘
قتل
پولیس نے فرارہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی۔وجہ معلوم نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق دستگیرکالونی کا رہائشی 25 سالہ فلک شیر جوپیدل اپنے گھر جارہا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل پرسوار دو نامعلوم ملزمان نے جان سے ماردینے کیلئے فلک شیر پر فائرنگ کردی‘ جس کے نتیجہ میں فلک شیر موقع پر ہی دم توڑ گیا‘ جبکہ نامعلوم حملہ آور آلہ قتل پسٹل موقع پر پھینک کر فرار ہوگئے۔اہل محلہ کی اطلاع پر پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے مقتول فلک شیرکی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا‘ جبکہ فرار ہونے و الے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس نے علاقہ بھرکی ناکہ بندی کرلی تاہم قتل کی وجہ عناد معلوم نہ ہوسکی ہے,
اس واقعے پر پولیس ترجمان نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ رحیم یار خان تھانہ سٹی B/Div کی حدود میں قتل کا معاملہ، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا نوٹس،
بذریعہ پکار 15اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ سٹی بی ڈویثرن نفری کی ہمراہ دستگیر کالونی موقع پر پہنچ گئے، موقع پر ایک نو جوان جسکا نام مولوی اشرف فلک شیر بتایا جاتا ہے کی نعش اور پسٹل موجود ہیں کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے پولیس کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے ۔
ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا واقع کا نوٹس ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن سے واقع کی رپورٹ طلب ۔پولیس کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے موقع پر تمام شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تمام شواہد کی روشنی میں واقع کی ہر پہلو سے تحقیقات و دریافت عمل میں لاتے ہوئے حسب ضابطہ کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں