پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی، 3 کروڑ85 لاکھ کا مال برآمد”

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی بحران میں ملوث عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن”

رحیم یار خان( ) ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی سربراہی میں ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز کی متعلقہ حکام کے ہمراہ کارروائیاں, تحصیل صادق آباد میں کے ایل پی روڈ اور جمالدین والی چوک پر ذخیرہ کی گئی پیٹرولیم مصنوعات سرکاری تحویل میں لے لیں, تحویل میں لی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت 3 کروڑ52 لاکھ 53 ہزار 825 روپے ہے

ضلعی انتظامیہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ کیا گیا 80 ہزار 825 لیٹر ڈیزل اور 55 ہزار لیٹر پیٹرول سرکاری تحویل میں لیا۔ ڈپٹی کمشنر شکیل احمد بھٹی

تحصیل خانپور میں بھی ذخیرہ کیا گیا 5 ہزار لیٹر ڈیزل سرکاری تحویل میں لیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے احکامات اور ڈویژنل کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے حیدر پیٹرولیم کے ایل پی روڈ اور نزدیکی گودام پر ذخیرہ کیا گیا 51 ہزار 825 لیٹر ڈیزل اور 55 ہزار لیٹر پیٹرول برآمدt کرتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے لیا جبکہ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔ تحویل میں لی گئی پیٹرولیم مصنوعات کی مالیت 2 کروڑ 75 لاکھ 38 ہزار 825 روپے ہے جبکہ مجموعی طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ نے ایک یوم میں 3 کروڑ52 لاکھ 53 ہزار 825 روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی پیٹرولیم مصنوعات تحویل میں لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں