ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب مقصود الحسن کی زیر صدارت پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے پولیس افسران کی ٹرائی بارڈر میٹنگ کا انعقاد، کچہ میں جاری پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے کارروائیوں ، سکیورٹی سمیت مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال، باہمی تعاون کو فروغ دیتے ہوئے کچہ کریمینلز کے منطقی انجام تک کارروائیاں مزید موثر طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ، ضلع رحیم یار خان کے پولیس افسران میں اچھی کارکردگی پر انعامات و تعریفی اسناد کی تقسیم، کچہ میں تعینات پولیس نفری کی ہر سطح پر ویلفیئر کو یقینی رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا”
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب مقصود الحسن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیس آفس رحیم یار خان میں ٹرائی بارڈر میٹنگ کا انعقاد سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب پولیس کے افسران نے شرکت اور کچہ میں امن و امان کی فضاء قائم کرنے کے لیے پولیس کے اقدامات اور جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے آئندہ کی حکمت عملی بارے جائزہ لیاپولیس افسران کو رحیم یارخان پہنچنے پر ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے ویلکم کیا اور ایڈیشنل آئی جی کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔ میٹنگ میں آر پی بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد احسن، ڈی آئی جی لاڑ کانہ مظہر نواز شیخ، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل، ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال، ایس ایس پی ڈیرہ بگٹی فلائٹ لیفٹیننٹ ر عطاالرحمن، ایس ایس پی کشمور عرفان سموں، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن اور ڈی پی او راجن پور مہر ناصر سیال نے کچہ کے آپریشنل آمور، ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ اور ایس ایس پی عرفان سموں نے کرمینلز کے خلاف پولیس کی کارروائیوں اور ہنی ٹریپ بارے بریفنگ دی، اے ایس پی بھونگ شاہزیب چاچڑ نے کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیوں اور اینٹی ہنی ٹریپ سیل کی کارکردگی پر آگاہ کیا، میٹنگ کے اختتام پر تمام افسران نے عزم کیا کہ امن وامان کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے کچہ کے کرمینلز کے خلاف تینوں صوبوں کی پولیس کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی اور کچہ کے ڈاکوؤں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا،
دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب مقصود الحسن نے چائنیز کیمپس اور دیگر اہم تنصیبات پر سیکیورٹی انتظامات بارے جائزہ لیا گیا اور دہشتگردوں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کی ہدایت کی انہوں نے رحیم یارخان کے اعلی کارکردگی کے حامل پولیس افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام سے نوازا اور کہا کچہ میں تعینات پولیس افسران و جوانوں کے حوصلے بلند ہیں ان کی بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوام کی جان ومال کے تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے رحیم یار خان پولیس کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
Load/Hide Comments