محکمہ پولیس کے لیے غازی پولیس افسران و جوان انتہائی قابل فخر ہیں, رضوان گوندل

ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی رحیم یار خان پولیس کے قابل فخر جرات مند بہادر غازیوں سے ملاقات شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہمہ قسم کی سہولیات اور ویلفیئر کی فراہمی جاری رکھی جائے گی”

رحیم یار خان ( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی ضلع بھر کے پولیس کے غازی افسران و جوانوں سے ملاقات، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے پولیس کے غازیوں کی جرات، بہادری اور فرض شناسی کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، ترجمان پولیس

ڈی پی او رضوان عمر گوندل سے غازی اے ایس آئی اعجاز النبی، غازی کانسٹیبلان نوید احمد، نجیم احمد، اظہر احمد، عنصر گوندل، مظہر حسین، محمد عارف، مرتضی اور عامر عباس کی ملاقات، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے غازیوں سے تفصیلی گفتگو کی اور انکے کردار کو سراہا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے غازیوں کو ریفریشمنٹ دی اور ان کے ساتھ چائے پی،ترجمان پولیس

پولیس کے غازیوں نے کچہ اور ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ناقابل فراموش کارکردگی کا مظاہرہ کیا، محکمہ پولیس غازیوں کی جرات و بہادری اور شاندار خدمات کا معترف ہے، محکمہ پولیس کے لیے غازی پولیس افسران و جوان انتہائی قابل فخر ہیں، ضلعی امن اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں غازیوں نے جانوں پر کھیل کر کلیدی کردار ادا کیا، پولیس غازیوں نے خطرناک جرائم پیشہ گروہوں، ڈاکوؤں اور اغواء کاروں کے خلاف سینہ سپر رہتے ہوئے انہیں شکست دی، ڈی پی او
ضلع میں امن و امان کا تسلسل اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں غازیوں کا لہو شامل ہے، پولیس غازیوں کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر میں کوئی کسر اٹھا نہ اٹھارکھی جائے گی، پولیس کےغازیوں کا محکمہ میں خاص مقام و احترام ہے، شہدائے پولیس محکمہ پولیس کے ماتھےکا جھومر ہیں تو غازی ہمارا فخر ہیں، ڈی پی او رضوان عمر گوندل

اپنا تبصرہ بھیجیں