بڑی کاروائی“غیر قانونی وغیررجسٹرڈ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم سیل/سربمہر‘

رحیم یارخان( ) 86ایکڑز پر مشتمل گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف چند ماہ قبل شہری کی جانب سے دی جانیوالی درخواست نمبریDG(I&M)Dir(TP)175/22 پر ڈائریکٹر جنرل I&M لوکل گورنمنٹ سردار نصیر احمد‘ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ لوکل گورنمنٹ پنجاب ملک محمد حیات کی عملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ بڑی کاروائی‘ غیر قانونی وغیررجسٹرڈ گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ سکیم سیل /سربمہر‘قانونی کاروائی کاآغاز‘

سکیم مالکان کو خریدوفروخت سے روک دیا گیا متعلقہ چیف آفیسر ودیگرعملہ بھی کاروائی کی زد میں آگیا‘ڈی جی آئی اینڈ ایم چیف آفیسر ترنڈہ سوائے کی موقع پر غیرموجودگی پر برہم‘سکیم مالکان کی جانب سے تعمیراتی کام نہ روکنے پر سکیم کو گرانے کا بڑا حکم‘ خریدوفروخت کرنیوالا آفیشل عملہ افسران بالا کو دیکھ کر موقع سے فرار‘بلڈنگ انسپکٹرز نے ڈی جی و دیگر افسران کی موجودگی میں سکیم کو سیل کرتے ہوئے غیرقانونی سکیم کے اشتہار آویزاں کردیئے۔تفصیل کے مطابق رحیم یارخان کے شہری نے چند ماہ قبل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خان پور روڈ نزد چک 78پی رحیم یارخان میں واقع گلبرگ ایگزیکٹو ہاؤسنگ اسکیم کے خلاف درخواست دی تھی کئی ماہ کی انکوائری کے بعد اسکیم مالکان کے خلاف کاروائی کا آغاز‘سکیم مالکان نے مبینہ طور پر ضلعی انتظامیہ ودیگرمتعلقہ افسران کی ملی بھگت سے بغیر سائیڈ ڈویلپمنٹ زون کے غیر قانونی سکیم بنا کر سرعام شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری تھا کبھی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کا لالچ کبھی نت نئے انعامات کا جھانسہ‘شہریوں کی زندگی کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی بغیر نقشہ منظور کروڑوں روپے مالیت کے درجنوں گھر تعمیر کوئی پوچھنے والا نہیں پارک مسجد سکول سمیت 20فیصد رقبہ موڑ گیج بھی نہ کرایا گیا سرعام تعمیراتی کام کوٹھیوں کا بننا میونسپل کمیٹی حکام کی جانب سے کاروائی نہ کرنے پر کئی سوالات جنم لینے لگے تھے۔

پانچ مرلہ کے پلاٹ پربھی دونمبری 272کی بجائے 225سکیئر فٹ کے مرلہ کے حساب سے پلاٹ فروخت کئے جانے لگے‘غیرقانونی سکیم میں واپڈا افسران کی مبینہ ملی بھگت سے بجلی فراہم کرنے بھی انکشاف‘غیر قانونی سکیم کے خلاف کاروائی کے دوران افسرانا بالانے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ غیرقانونی سکیم کو کسی صورت چلنے نہ دیا جائے گا درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے سیل کیاجارہاہے بعدازاں مزید کاروائی کی جائے گی۔تعمیراتی کام رکوا دیئے گئے ہیں خلاف وزری کرنے کی صورت میں مکمل سکیم کو گرا دیا جائے گا مالکان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کسی بھی شخص کو غیرقانونی کام کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے گی شہری غیرقانونی وغیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سکیموں میں خرید و فروخت میں اجتناب کریں تاکہ مالی نقصان سے بچ سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں