چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر قلعہ ڈیراور پر کلچرل نائٹ منعقد کی گئی

بہاول پور:16/ فروری( )چولستان ڈیزرٹ ریلی کے موقع پر قلعہ ڈیراور پر کلچرل نائٹ منعقد کی گئی جس میں ملک کے نامور گلوکاروں ابرار الحق،ملکو،ثریا ملتانیکر، ندیم عباس اور چولستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کلچرل نائٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود، کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چوہدری، ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ، ڈی پی او بہاول پور صہیب اشرف، سول و ملٹری افسران اور شائقین کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشیر وزیرا علیٰ پنجاب آصف محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے ڈیزرٹ ریلی کلیدی کردار کی حامل ہے۔ اس خطہ کا کلچر امن و محبت پر مبنی ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے کا باعث ہے۔

قبل ازیں کلچرل نائٹ کے افتتاح کے موقع پر زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مشیر وزیرا علیٰ پنجاب آصف محمود نے معروف سنگر ابرار الحق کو ٹی ڈی سی پی کی طرف سے یادگارکے طور پر سوینئر پیش کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں