رحیم یارخان( ) جعلی و غیر قانونی پرنٹنگ پریس کلب بناکرشہریوں کوبلیک میل کرکے صحافیوں کوبدنام کرنے والے عناصر منع کرنے کی رنجش پرڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صدرعاصم صدیق کے خلاف نامناسب پینافلیکس اٹھا کر احتجاج اورصحافی برادری پرتشددکرنے والے ملزمان کوپولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے گرفتارکرکے کاروائی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان پریس مارکیٹ میں دونمبرکاروبارکرنے والے عناصرنے چندماہ قبل ڈسٹرکٹ پرنٹنگ پریس کلب کے نام سے ایک جعلی تنظیم بناکرشریف شہریوں کوبلیک میل کرنے کاسلسلہ شروع کررکھاتھا,
شکایات ملنے کے بعدڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) رحیم یارخان کے صدرعاصم صدیق نے رابطہ کرکے ان کواپنی تنظیم کانام تبدیل کرنے اورشہریوں کوبلیک میل کرنے منع کیاجس پرانہوں نے بجائے اصلاح کرنے کے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدرعاصم صدیق سے نارواسلوک رکھاجس پرانہوں نے کاروائی کے لیے مقامی پولیس اسٹیشن سٹی اے ڈویژن کوکاروائی کی درخواست دی جس کی رنجش پرگزشتہ روزملزمان عامرامین ولد محمد امین، محمد عمر ولد عبدالرحیم، منیراحمد ولد اسماعیل، طاہررحیم ولد عبدالرحیم، میاں ماجد ولد نامعلوم، راؤفیصل ولد نامعلوم اپنے دیگر 23 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ سٹی پل رحیم یارخان پرڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدرعاصم صدیق کے خلاف پمفلٹ، پینافلیکس اور تصاویر پرکراس لگا کر بلیک میلر اور دیگر نامناسب مواد پرنٹ تھا اٹھا کر احتجاج کررہے تھے جسے دیکھ کرچند پریس کلب کے ممبران نے انہیں ایساکرنے سے منع کیاتوانہوں نے ان کے ساتھ ہاتھاپائی کی اورتشددکانشانہ بناتے ہوئے جان سے ماردینے کی دھمکیاں دیتے رہے، اطلاع ملنے پرپولیس نے موقع پرپہنچ کر صحافیوں کوان کے چنگل سے آزاد کرایا اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور دیگر نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارناشروع کردیے۔
اس موقع پرڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمدثاقب نے کہاکہ ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ اور آئینی ادارہ ہے اس کے ممبران کی عزت وتحفظ کرنا عہدیداران کی ذمہ داری ہے کسی بھی بلیک میلر یا گروہ کے افراد کوشریف شہریوں کی عزت اچھالنے یاممبران پریس کلب کے نام پربلیک میل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے اورایسے عناصرکوقلع قمع کیاجائے گا۔
Load/Hide Comments