بہاول پور:17/ فروری( )چولستان ڈیزرٹ ریلی کی prepared category A میں میر نادر مگسی نے 4گھنٹے 28منٹ اور51 سیکنڈمیں 476 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ آصف افضل چوہدری نے 4گھنٹے 37منٹ اور49 سیکنڈکے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ فیصل خان شادی خیل نے 4گھنٹے 39منٹ اور43 سیکنڈمیں مقررہ فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
B prepared category میں قاسم سعیدی نے 4گھنٹے 51منٹ اور19 سیکنڈکے ساتھ پہلے نمبر پر آئے۔ نعمان سرانجام 4گھنٹے 53منٹ اور54 سیکنڈکے ساتھ دوسرے نمبر پر اور اویس خاکوانی 4گھنٹے 55منٹ اور33 سیکنڈکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔C prepared category میں گوہر سانگی 5گھنٹے 15منٹ اور57 سیکنڈکے ساتھ فرسٹ میاں رفیق احمد 5گھنٹے 18منٹ اور01 سیکنڈکے ساتھ دوسری پوزیشن اور مکیش کمار چاولہ 5گھنٹے 20منٹ اور05 سیکنڈکے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔
prepared category D میں ظفر خان بلوچ 5گھنٹے 15منٹ اور27 سیکنڈکے ساتھ اول، فلک شیر خان 5گھنٹے 22منٹ اور32 سیکنڈکے ساتھ دوم اور عمر اقبال کانجو5گھنٹے 26منٹ اور39 سیکنڈکے ساتھ سوم رہے۔چولستان سٹاک کیٹاگری A میں ملک زاہد نے 2گھنٹے 46منٹ اور08 سیکنڈمیں 220کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔ عامر مگسی نے2گھنٹے 47منٹ اور59 سیکنڈکے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی اور رضا سعید نے 2گھنٹے 50منٹ اور34 سیکنڈکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
سٹاک کیٹگری B میں راشد علی نے 2گھنٹے 42منٹ اور10 سیکنڈکے ساتھ اول پوزیشن، سلطان محمود بہادر عزیز نے 2گھنٹے 43منٹ اور48 سیکنڈکے ساتھ دوسری پوزیشن اور منصور حلیم نے 2گھنٹے 50منٹ اور08 سیکنڈکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔سٹاک کیٹگری سی میں احسان اعجاز 3گھنٹے اور47 سیکنڈکے ساتھ اول، حسن جھنڈیر 03گھنٹے 02منٹ اور36 سیکنڈکے ساتھ دوم اور اسداللہ مروت 3گھنٹے 13منٹ اور14 سیکنڈکے ساتھ سوم رہے۔
سٹاک کیٹگری Dمیں اریب حیدر چنڑ 3گھنٹے 17منٹ اور22 سیکنڈکے ساتھ پہلی پوزیشن،عبدالمنان شیخ 3گھنٹے 23منٹ اور08 سیکنڈکے ساتھ دوسری اور کلیم خان نے 3گھنٹے 23منٹ اور22 سیکنڈکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
خواتین کیٹگری میں تشنا پٹیل نے 120کلومیٹر کا فاصلہ 1گھنٹہ 37منٹ اور04 سیکنڈکے ساتھ طے کر کے اول پوزیشن حاصل کی۔ ماہم شیراز نے 1گھنٹہ 45منٹ اور25 سیکنڈکے ساتھ دوسری پوزیشن اور سلمیٰ مروت نے 1گھنٹہ 52منٹ اور36 سیکنڈکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈرٹ بائیک ریس میں معین خان نے پہلی پوزیشن، شمیل حیدر نے دوسری پوزیشن جبکہ نعیم خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ تقریب تقسیم انعامات کے مہمان خصوصی کمشنر بہاول پور ڈویژن آصف اقبال چو ہدری تھے۔ انہوں نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامی رقوم کے چیک تقسیم کیے۔اس موقع پر آر پی او بہاول پور فیاض احمد دیو، ڈپٹی کمشنر شوذب سعید، ڈی پی او صہیب اشرف، چیئرمین ٹی ڈی سی پی سہیل ظفر چیمہ، ایم ڈی ٹی ڈی سی پی تنویر جبار اور دیگر افسران موجود تھے۔
Load/Hide Comments