رحیم یارخان ( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا ٹرسٹ کالونی ڈکیتی کا نوٹس ایس پی انویسٹی گیشن ارسلان زاہد پی ایف ایس اے کی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،
ڈی ایس پی سٹی آصف رشید، ایس ایچ او اسداللہ مستوئی، سی آئی اے اور سی ڈی یو ٹیمز بھی موقع پر پہنچ گئیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ سے پیوستہ شب ٹرسٹ کالونی میں غلہ منڈی کے آڑھتی کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کا ڈی پی او رضوان عمر گوندل سخت نوٹس لیا تھا اور انہوں نے اس واردات کو ٹریس کرنے کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتو کو بروئے کار لانے کا حکم دیا تھا جس پر ایس پی ارسلان زاہد نے موقع واردات کا دورہ کیا جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل آصف رشید، ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن اسداللہ خان مستوئی، پی ایف ایس اے بہاولپور، سی آئی اے اور سی ڈی یو ٹیمز بھی موقع پر پہنچیں، ایس پی ارسلان زاہد نے موقع کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس سلسلہ میں ڈی ایس پی سٹی آصف رشید و دیگرز سے اس بارہ میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے اور کم سے کم وقت میں ملوث ملزمان کو ٹریس کر کے پابند سلاسل کرنے کی ہدایت کی، اس موقع پر پی ایف ایس اے ٹیم نے موقع سے ملزمان کو ٹریس کرنے کے لیے شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اپنے جدید آلات و رسورسز کا استعمال کیا، اس سلسلہ میں ٹیمز نے اپنے اپنے حصے کی پیشہ ورانہ فرائض سر انجام دئیے، اس موقع پر ایس پی ارسلان زاہد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پولیس اپنی تمام تر صلاحیتوں اور جدید وسائل و ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد ملزمان کو ٹریس کر لیا جائے گا جس پر حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے کہ ٹرسٹ کالونی رحیم یارخان میں غلہ منڈی کے تاجر محمد اصغر کے گھر ڈکیٹی کرکے ڈاکو 25 لاکھ کیش اور 35 تولے سونا لے گئے تھے مجموعی طور پرایک کروڑ سے زائد کی ڈکیتی ہوئی’ 6 مسلح ڈاکو رات کے اندھیرے میں لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب’ ہوگئے تھے,
گزشتہ چند دنوں میں یہ تیسری بڑی ڈکیتی ہے- بدقسمتی سے ابھی تک کوئی بھی ملزم گرفتار نہ ہو سکا-
Load/Hide Comments