یونی لیورسٹیٹ میں سالانہ ہوم پلانٹیشن مقابلوں کا انعقاد”

رحیم یار خان( )یونی لیورسٹیٹ میں سالانہ ہوم پلانٹیشن مقابلوں کا انعقاد کیا گیا,

مقابلے کے لیے تیار کیے گئے کھروں کے گراسی پلاٹس اور ان میں کی جانے والی ڈیکوریشن کو پوزیشن دینے کے لیے ڈائریکٹر زراعت میاں امتیاز احمد کو خصوصی طورپر بلایا گیا ان کے ہمراہ صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عاصم صدیق، نائب صدر چیمبر آف کامرس اینڈ ایڈسٹری میاں سعد حسن، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار احمد خان کانجو چوہدری قیصر غفور، غلام غوث خان کورائی شامل تھے۔اس موقع پر یونی لیور کے ورکس ڈائریکٹرعارف حسین سورتی، انچارج ایڈمن ڈاکٹر بلال اور دیگر نے مہمانوں کو اس مقابلے بارے بریفنگ بھی دی۔

ڈائریکٹر زراعت میاں امتیاز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور آب ہوا انسان دوست بنانے کے لیے ضروری ہے کے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اس سلسلہ میں ہمیں عوام کو آگاہی دینی ہوگی اس کے لیے ایسے مقابلے منعقد کرا کر عوام میں شوق پیدا کیا جاسکتا ہے یونی لیور انتظامیہ کا ایسے مقابلوں کا انعقاد آلودگی کے خاتمے کے لیے بہتر قدم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں