رحیم یارخان ( ) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 263 چوہدری نعیم شفیق نے صدر ڈسٹرکٹ بار جام عبدالمجید لاڑ ایڈووکیٹ، سابق صدر بار حسان مصطفیٰ ایڈووکیٹ، چوہدری عظمان اصغر، رئیس عبدالمجید کھوکھر، چوہدری ساجد منیر، چوہدری عبدالرؤف، شہاب سرور، چوہدری غلام نبی، رئیس خالد کھوکھر، چوہدری محمد علی، غوث بخش مہر، فضل کریم خٹک، چوہدری عمران جبار سمیت پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت ملک میں آئینی بحران پیدا کرکے انتشار پھیلا رہی ہے، سیاسی جنگ میں پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کے گھروں میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے حراساں و گرفتاریوں غیر اخلاقی غیر قانونی اقدام ہے جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں،
چوہدری نعیم شفیق نے کہاکہ دو روز قبل سٹی سرکل پولیس نے پی ڈی ایم کے پیروکار ڈی پی او اور لوکل پی ڈی ایم قیادت کی آشیرباد سے ان کے گھر میں چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے چھاپہ مارا اور اہلخانہ کو یرغمال بنا کر سی سی ٹی وی کیمروں کی ڈیوائس سمیت قیمتی سامان چرا لے گئے اس کی مذمت کرتے ہیں اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ڈی پی او رحیم یارخان کو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں اضافہ پر خاموش اور پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کیخلاف مستعدی سے کارروائی کررہے ہیں، ڈی پی او اپنی وضاحت کرے کہ وہ پی ڈی ایم کے آلہ کار ہیں یا عوام کے محافظ، انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کار پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی کیخلاف جو مرضی اقدامات اٹھا لیں انشاء اللہ پی ٹی آئی عوام کی عدالت میں سرخرو ہو گی اور عام انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی، انہوں نے کہاکہ دور تبدیل ہوگیا پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاء اللہ وقت آنے پر ظلم و بربریت کرنے والے پی ڈی ایم ٹولے کو قانون کے مطابق سزا کا سامنا کرنا پڑے گا،
رئیس حسان مصطفی اور جام عبدالمجید لاڑ نے کہاکہ ڈی پی او رحیم یارخان کی تعیناتی صرف پی ٹی آئی کیخلاف کارروائیوں کے لیے کی گئی ہے اور ان کو لانے والے بھی عیاں ہیں، ڈی پی او اگر قانون کے مطابق فرائض سر انجام نہیں دے گا تو فیصلہ خود کرلے کہ یہاں سے عزت کے ساتھ جانا یا بے عزت ہوکر، انہوں نے کہاکہ کچہ آپریشن کا ڈرامہ ہر دور میں صرف (ن) کی حکومت کے وقت میں ہی کیوں ہوتا ہے، باقی ادوار میں ڈاکو کہاں چلے جاتے، ڈی پی او رحیم یارخان اغواء ہونے والوں اور ڈاکوؤں کے درمیان صرف تاوان کی رقم طہ کروانے کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے، بڑھتی ہوئی وارداتوں پر پولیس مکمل ناکام ہوچکی ہے، اس موقع پر چوہدری نعیم شفیق نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سپریم کورٹ کے حکم سے ہو رہے تھے اگر الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کا حکم نہیں مانتی تو ملک آئینی بحران کی جانب جائے گا اور ہم پر امید ہیں کہ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائیں گی، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے آپسی اختلاف اپنی جگہ لیکن پارٹی جس کو ٹکٹ دے گی اس کا بھرپور ساتھ دیں گے اور عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تمام تکالیف صعوبتوں کے باوجود کپتان عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے۔
Load/Hide Comments