معاشرتی اصلاح کے لیے صحافی برادری کا کردار قابل قدر ہے, ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر

رحیم یار خان ( ) خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈسٹرکٹ پریس کلب رحیم یار خان کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے تحت فریقین نے باہمی تعاون میں وسعت لانے پر اتفاق کیا ہے۔

ایم او یو میں خواجہ فرید یونیورسٹی کی طرف سے صحافیوں کے بچوں کو خصوصی سکالر شپ کی فراہمی کے لیے طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ رجسٹرار ڈاکٹر محمد صغیر اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری محمد ثاقب نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر اور پریس کلب کے صدر عاصم صدیق کی موجودگی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کا کہنا تھا کہ معاشرتی اصلاح کے لیے صحافی برادری کا کردار قابل قدر ہے۔ خواجہ فرید یونیورسٹی جامعہ میں زیر تعلیم تمام بچوں کو سہولیات فراہم کرنے میں کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا صحافی کمیونٹی کے مسائل کومدنظررکھتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ نے ممبران پریس کلب کے بچوں کویونیورسٹی میں سکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کی پریس کلب اور یونیورسٹی کے درمیاں دو طرفہ تعاون درپیش مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ صدر پریس کلب محمد عاصم صدیق،جنرل سیکرٹری محمد ثاقب، سابق صدر پریس کلب قیصر غفور چوہدری، فنانس سیکرٹری حافظ فلک شیر سندھو اور دیگر صحافی رہنماوں نے یونیورسٹی انتظامیہ خصوصا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیمان طاہر کے اس اقدام کا بھرپور خیر مقدم کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس عمل سے صحافی کمیونٹی کے بچے بھی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کرکے اس معاشرے، شہراورملک کی ترقی میں اپنا بھر پور کرداراداکرسکیں گے۔ انہوں نے وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کی کاوشوں اور جامعہ کی ترقی کیلئے ان کی خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر خواجہ فرید یونیورسٹی کی میڈیا اینڈ کمیونی کیش کمیٹی کے کنوینر محمد انور فاروق، ڈاکٹر عدنان باجوہ ، زین العابدین ارشد اور دیگر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں