جیولرز کی دکانوں پر ڈکیتیوں کا سرغنہ 65 سالہ بابا گرفتار”

رحیم یار خان سمیت پورے پاکستان میں کروڑوں کی جیولرز کی دکانوں پر ڈکیتیوں کا سرغنہ 65 سالہ بابا رحیم یار خان پولیس نے گرفتار کر لیا

رحیم یار خان(ارسلان شوکت مہاندرہ سے)فیروزہ میں جیولرز کی دکان پر ڈیڑھ کروڑ روپےسے زائد کی ڈکیتی کی واردات کاماسٹرمائینڈڈاکو5ماہ بعد پولیس تھانہ پکالاڑاں کی حراست میں پولیس نے ملزم سے برآمدگی کےلیےریمانڈ حاصل کرلیا ملزم بابااللّٰہ دتہ ساہیوال اور فیصل آباد کارہائشی اور بین الصوبائی وارداتوں میں ملوث پاکستان کے کئی تھانوں کا اشتہاری اور مطلوب ہے۔تفصیل کے مطابق یکم نومبر 2022 کو صبح نمازفجر کے وقت جدید اسلحہ سے لیس آٹھ مسلح ڈاکوؤں نے فیروزہ کی گنجان آبادی مدنی بازار میں واقع طلحہ شاہد جیولرز الحاج رانامحمدشاہد کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے دوران بارہ من وزنی آہنی سیف جس میں موجود ڈیڑھ کروڑ مالیت کے سونے چاندی نقدی رقم چیک بکس اہم دستاویزات آہنی سیف ہائی ایس گاڑی میں لے گئے واردات کے دوران مسلح ڈاکوؤں نے الحافظ ہوٹل کے مالک حافظ ابوبکر جو مسجد میں نماز فجرکی ادائیگی کے لیے جارہےتھے کو ہائی ایس گاڑی میں ڈال کر لے ساتھ لےگئے جنیں راستہ میں موبائیل چھین کراتاردیا پولیس نے واردات کے چند ماہ بعد ڈکیت گروہ کے ساتھی ندیم شہزاد جو ہائی ایس چلا رہا تھا جدید آلات سے ڈاکوؤں کا سراغ لگا کر فیصل آباد سے گرفتار کرلیاجس نے دوران تفتیش ملک بھر میں ڈکیت گروہ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے گرفتار ڈاکو کے انکشافات پر تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا توڈکیتی کے ڈکیٹ گروہ کے سربراہ بابااللّٰہ دتہ کوتھانہ پکالاڑاں پولیس نے ضلع چکوال جوڈیشل جیل سے ریمانڈپرحاصل کرکے تفتیش شروع کردی ہے گرفتارڈکیت بابااللہ دتہ جس کی عمر65 سال ہے نے ملک بھرمیں ڈکیتی کی وارداتوں کے حوالے سے سنسی خیزانکشافات کئے ہیں ڈکیٹ بابا اللہ دتہ پنجاب سندہ خیبرپختون خوآہ اورآزادکشمیرمیں صرافہ کی دکانوں پرآہنی سیف اٹھانے اوراسے توڑنے میں ماہرسمجھاجاتا ہے فیروزہ کی ڈکیٹی سے قبل اس نے حافظ آباد لیہ گھوٹکی تلہ گنگ اٹک سرگودھا میں کامیاب ڈکیتیان کیں فیروزہ کی سے ڈکیتی کے بعداس ڈکیٹ گروہ نے آزادکشمیرکے چک سواری ضلع میرپورمیں ًکیتی کی واردات کے سے پہلے چیک پوسٹ پرپکڑے گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھجوایا وہان سے رہائی کے بعدتلہ گنگ پولیس نے ڈکیتی کیس میں گرفتارکیا جسے چکوال جیل بھجوادیا گیا وہاں سے رحیم۔ یارخان پولیس ریماںڈپر لے آئی ڈکیٹ گروہ کے سرغنہ بابا اللہ دتہ نے ضلع لیہ پولیس کو جیولرزکی دکان سء آہنی سیف اٹھانے کے مقدمہ میں گرفتارکیاتوبابا اللہ دتہ نے پچاس لاکھ کی ریکوری دی تاہم رحیم یارخان تھانہ پکالاڑاں پولیس کی تفتیش میں ڈکیٹ گروہ نے وارداتوں کااعتراف کرتے ہوے مزید سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں تھانہ پکالاڑاں پولیس نے ڈکیٹ اللہ دتہ کامزیدریمانڈحاصل کرلیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں