بچوں کو بازیاب کروانے والی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام’ آج سے کچہ آپریشن شروع”

رحیم یارخان ( ) خانپور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا خان پور کا دورہ ، سابق ایم ایس کی فیملی اور بازیاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی دونوں بچوں ننھے سبحان اور شایان نے آئی جی پنجاب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

آئی جی پنجاب نے ڈاکٹرز فیملی کے بچوں کو بازیاب کروانے والی ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا جو کہ انتہائی قابل تحسین عمل ہے وزیراعلی پنجاب ایک اہم ترین میٹنگ میں تھے جونہی اس واقعہ کی اطلاع ملی تو وہ فوری طور پر لاہور آئے اور ہمیں جلد از جلد بچوں کو بازیاب کروانے کی ہدایات جاری کی، پنجاب پولیس امن و امان کے قیام کے لیے چوکس ہے جس کا واضح ثبوت انتہائی مختصر مدت میں دونوں مغوی بچوں کی بازیابی ہے،پنجاب کے اس آخری ضلع میں بھی پولیس پوری طرح جرائم کی بیخ کنی کے لیے متحرک ہے،آج رات سے ہی کچے میں آپریشن شروع ہو گا اور جو پہلی گاڑی کچے میں جائے گی وہ اعلیٰ افسران کی ہو گی ،کچے کے علاقے میں پولیس چوکیاں بحال کرنا پہلی ترجیح ہے ،

کچہ آپریشن میں پاک آرمی سمیت تمام اداروں کی معاونت حاصل ہے پہلی دفعہ سندھ پولیس بھی پنجاب پولیس کے ساتھ آپریشن میں ڈاکوؤں کا صفایا کرے گی چند دنوں میں ہی بظاہر نوگو ایریا نظر آنے والے کچے میں امن قائم ہو گا،شہر خان پور میں جلد نئے تھانے کا قیام اور جدید گاڑیاں بھی مہیا کی جائیں گی،آئی جی پنجاب کے ساتھ آر پی او بہاول پور رائے بابر ، ڈی پی او رحیم یارخان رضوان عمر گوندل و دیگر افسران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں