پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کوریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے,وزیراعلیٰ پنجاب

رحیم یارخان( )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے‘

تمام اضلاع میں میرٹ کی بنیادپرترقیاتی فنڈزجاری کیے جائیں گے‘ پنجاب کوپاکستان کامثالی صوبہ بنائیں گے۔لاہورمیں بہاولپورڈویژن کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے اجلاس کے بعد صوبائی پارلیمانی سیکرٹری عشروزکوۃ چوہدری محمدشفیق سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت حقیقی معنوں میں عوام کوریلیف کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے‘ صحت وتعلیم کے شعبوں پربھرپورتوجہ مرکوزکیے ہوئے ہیں‘

انہوں نے کہاکہ بہاولپور‘ رحیم یارخان اوربہاولنگرمیں جاری ترقیاتی سکیموں کوشفافیت کے ساتھ مکمل کرنے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کرچکے ہیں‘ ممبران اسمبلی کی جانب سے آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس شامل کرنے کی تجاویز پرعملدرآمدکروایاجائے گا‘

قبل ازیں چوہدری محمدشفیق نے وزیراعلی پنجاب کوسیاسی صورتحال اورحلقہ کے مسائل بارے آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں