*کچہ آپریشن کا آغاز ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کچہ کے علاقہ میں پہنچ گئے*
آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی رحیم یار خان کچے کے علاقے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن شروع,
نیشنل سکیورٹی کونسل کے حکم پر شروع ہونے والے آپریشن کی قیادت ڈاکٹر عثمان خود کر رہے ہیں ۔پولیس ٹیموں اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ جاری ۔پنجاب سے دو ہزار جوانوں پر مشتمل نفری بھجوائی گئی ہے مجموعی طور پر 11 ہزار جوان آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب
پی سی اور مختلف اضلاع سے دو ہزار مزید نفری کچہ آپریشن میں حصہ لینے کیلئے روانہ ہے۔ کچہ کے علاقے میں پولیس چوکیاں مکمل بحال ، آج اندرونی علاقوں میں پیش قدمی کا آغاز کیا جائے گا۔اس سے قبل انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رہے جبکہ آج اندرونی علاقوں کو کلئیر کرانے کیلئے آپریشن کا آغاز ہورہا ہے۔ آئی جی پنجاب
سندھ پولیس بھی اپنے علاقوں میں آپریشن کا آغاز کر رہی ہے۔کچے کے علاقے سے مجرمان کی پناہ گاہوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ریاست اور قانون کی رٹ کو بحال کیا جائے گا۔ پولیس جوانوں کا جوش و جذبہ جوان اور مورال بلند ہے ، سماج دشمن عناصر کا مستقل خاتمہ کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر عثمان انور
آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی آئی جی پنجاب کے ہمراہ ,کچہ آپریشن میں جدید اسلحہ اور بکتر, پولیس ٹیمیں ڈاکوؤں کی کمین گاہوں کے خاتمے میں مصروف,پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ مسلسل جاری,ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل زخمی
پولیس کے جوابی حملے میں ایک ڈاکو ہلاک ، باقی کمین گاہ چھوڑ کر فرار, ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ، پولیس ٹیمیں مسلسل پیچھا کر رہی ہیں۔کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں اور کریمنل گینگز کا مکمل صفایا کیا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب
ڈی پی آر پنجاب پولیس
******