رحیم یارخان( ) شیخ زیدمیڈیکل وہسپتال میں جنوبی پنجاب کے پہلے سرکاری سطح پر 13بیڈز پر مشتمل نئے آوٹ ڈوروارڈ برائے بحالی مریضاں منشیات کاافتتاح،
مہمان خصوصی بورڈآف منیجمنٹ کے چئیرمین ڈاکٹرتنویرسلیم باجوہ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سعیداللہ مغل تھے جبکہ پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن)، ایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی، سپرنٹنڈنٹ جیل سیدبابرعلی شاہ نے خصوصی طورپرشرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ شعبہ ذہنی امراض نفسیات و منشیات ایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹر علی برہان مصطفیٰ نے شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال میں وارڈکاقیام خطہ کے عوام کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں یہ جنوبی پنجاب کاپہلاوارڈہے جہاں منشیات کے مریضوں کی بحالی کے لیے سرکاری طورپرتمام سہولتیں میسرہوں گی، انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ ہمیں منشیات جیسی لعنت سے چھٹکاراحاصل کرنے کے لیے سب سے پہلے اپنے رویوں میں تبدیلی لاناہوگی، اپنے گھروں میں اپنے بچوں پرتوجہ دیناہوگی، معاشرے کاہرفردمنشیات جیسی لعنت کے خلاف جہادکرے،
ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سعیداللہ مغل نے کہاکہ رحیم یار خان میں منشیات کے استعمال سے چھٹکارے کے لیے علیحدہ وارڈ اور آوٹ ڈور کا قیام اس پسماندہ علاقے کے عوام کے لیے ایک تحفہ سے کم نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ اس وارڈکے قیام میں پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں جن کی وجہ سے اس وارڈکاقیام عمل میں آیا، پرنسپل پروفیسرڈاکٹرطارق احمد(نیوروسرجن)اورایم ایس ڈاکٹرغلام ربانی نے کہاکہ اس مرکز کے قیام سے علاقے کے عوام کو علاج کے لیے مہنگے سینٹرز کا رخ نہیں کرنا پڑے گابلکہ انہیں سرکاری سطح پر علاج کے بہترین مواقع میسر آئیں گے،
انہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجہ پربھرپورتوجہ دی جارہی ہے اورمریضوں کے لیے زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیاجارہے،
انہوں نے ڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے شعبہ ذہنی امراض میں اپنی بھرپورصلاحیتوں سے اس نئے وارڈکاآغازکیاہے جولائق تحسین ہے، تقریب سے جیل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرسیدبابرعلی شاہ، صدرڈسٹرکٹ پریس کلب ڈاکٹرممتازمونس، سماجی رہنماء چوہدری محمدبوٹاطاہرنے اپنے خطاب میں اس وارڈکے قیام پرہسپتال کی انتظامیہ اورایسوسی ایٹ پروفیسرڈاکٹرعلی برہان مصطفیٰ کی کاوشوں کوسراہا، تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرعروج برہان نے سرانجام دیئے جبکہ پروفیسرمحمدعبدالرحمٰن، پروفیسرڈاکٹرمحمدسلیم لغاری، ڈاکٹربلال غفور، ڈی ایم ایس ومیڈیافوکل پرسن ڈاکٹرراناالیاس احمد، ڈاکٹرشازیہ عامرویگرڈاکٹرزکی ایک کثیرتعدادموجودتھی۔
Load/Hide Comments