نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کچے کے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے علاقوں کا دورہ“

رحیم یار خاں ( )نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کچے کے شرپسندوں سے کلیئر کرائے گئے مواضعات اور اندرون کچہ کا دورہ،

محسن نقوی نے اگلے مورچوں پر تعینات پولیس کے جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند عزم کو سراہا,نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایااوران کے مسائل سنے , محسن نقوی نے کچہ میں پولیس کی جانب سے قائم عارضی سکول اور ڈسپنسری کا بھی معائنہ کیا,محسن نقوی نے کچہ میں قائم سکول میں زیر تعلیم بچوں کو انعامات دیئے
نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا ڈاکوؤں سے کلیئر کرائے گئے کچے کے علاقے میں سکول اور ہسپتال قائم کرنے کا اعلان,

محسن نقوی کی پختہ تعمیرات تک مقامی آبادی کے تعاون سے مکان حاصل کرکے ڈسپنسری اور سکول فوری قائم کرنے کی ہدایت نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو سکول اور ہسپتال قائم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کچہ کے عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ محسن نقوی
محسن نقوی، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب اور دیگر پولیس افسران نے نوجوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا,

پولیس فورس کے جوانوں اور ان کی فیملیز کو مکمل میڈیکل کور فراہم کیا جائے گا۔محسن نقوی
محسن نقوی نے بنیادی مرکز صحت گڑھی خیرکا بھی وزٹ کیا اور سنٹر میں صحت عامہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا,آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو امن و امان اور کچے کے کلیئر کرائے گئے علاقوں پر بریفنگ, پنجاب کے تمام پولیس افسران و جوانوں کی میڈیکل سکریننگ کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب
موذی امراض میں مبتلا پولیس ملازمین کے بچوں کی کفالت کے لیے ماہانہ وظیفے دیئے جا رہے ہیں -آئی جی پنجاب

آج جس مقام پر پولیس کی چیک پوسٹ قائم ہے اس سے پہلے پولیس کی یہاں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔ اب کچہ میں کوئی نوگوایریا موجود نہیں – بہاولپور اور ڈی جی خان پولیس رینج نے قیام امن کے لئے مثالی جدوجہد کی-آئی جی پنجاب


شدیدگرمی و حبس میں آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسرو ں اور جوانو ں کی حوصلہ افزائی کیلئے کچے کے علاقے میں آیا ہوں, کچے کے علاقے میں آپریشن کامیابی سے جاری ہے اورپولیس نے بیشتر ایریا شرپسندوں سے خالی کرالیا ہے۔ قوم کو پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے جنہو ں نے ہر موقع پر جرأت کے ساتھ فرائض ادا کئے۔آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسروں اورجوانوں کی بہادری اورجذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔کچے کے علاقے میں پائیدار امن کا قیام پہلی ترجیح ہے۔محسن نقوی
علاقے میں ترقی اور خوشحالی امن سے منسلک ہے,شرپسندوں کے ٹھکانے ختم کر کے مستقل انفراسٹرکچر قائم کیاجا رہا ہے۔محسن نقوی
شرپسند عناصر کو کچے کے علاقے میں دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے۔ محسن نقوی
انسپکٹر جنرل پولیس نے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دی
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے جنوبی پنجاب میں کپاس کے زیر کاشت رقبے کا بھی معائنہ کیا
محسن نقوی کا زیر کاشت رقبے میں اضافے پر اطمینان کا اظہار، محکمہ زراعت، انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو شاباش ,کپاس کی کاشت سے 3 اب ڈالر تک کا زرمبادلہ حاصل ہو گا۔ محسن نقوی
ملکی تاریخ میں بڑے پیمانے پر صوبہ پنجاب میں کپاس کاشت کی گئی ہے۔جنوبی پنجاب انتظامیہ نے کپاس کی کاشت کے حصول کے لئے انتھک محنت کی ہے۔صوبہ میں 50 لاکھ ایکڑ رقبے پر کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، 96 فیصد ہدف حاصل کر لیا ہے۔ محسن نقوی
جنوبی پنجاب میں مجموعی طور پر 43 لاکھ 45 ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کی بریفنگ

اپنا تبصرہ بھیجیں