پولیس نے ڈکیٹی و چوری کی 78 وارداتیں ٹریس کر کے65لاکھ روپے برآمدکر لیے،،،،،

رحیم یارخان ( ) سٹی سرکل پولیس نے ڈکیٹی و چوری کی 78 وارداتیں ٹریس کر کے65لاکھ روپے 27 ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

برآمدگی میں کاریں، موٹر سائیکلیں، طلائی زیورات، موبائل فونز، موٹریں، نقدی مال مویشی و دیگر سامان شامل ہے۔ جرائم پیشہ عنصر کے خلاف کارروائیاں تھانہ اے، بی، سی، ائیر پورٹ اور تھانہ آب حیات پولیس نے کیں۔ ان خیالات کا اظہارڈی پی او منتظر مہدی نے ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی کے ہمراہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے پولیس اپنے تما م تر وسائل اور صلاحیتیں برؤے کارلا رہی ہے۔ سٹی سرکل پولیس ڈی ایس پی جاوید اختر جتوئی کی زیر نگرانی وارداتوں میں ملوث عناصر کو ٹریس کرنے میں پیش پیش تھے۔

ان کی محنت رنگ لائی اور آج ہم78 مدعی مقدمات کے روبرو سرخرو ہیں کہ ان کا ڈکیتی، چوری و دیگر طریقوں سے لوٹا گیالاکھ روپے 27 ہزار روپے کا مال مسروقہ و ریکوری کی صورت میں ان کے اصل مالکانکے سپردکیا جا رہا ہے۔ انہوں تھانہ کی سطح پر کارکرگی بیان کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ A ڈویژن پولیس نے 25 مقدمات ٹریس کئے جس میں ڈکیتی کا ایک، موٹر سائیکل کے 19، متفرق چوری کے 05 مقدمات شامل ہیں۔ آج ان مقدمات کے مدعیان کو 05 لاکھ، 75 ہزار روپے کی ریکوری حوالے کی جا رہی ہے۔ تھانہ بی ڈویژن پولیس نے 28 مقدمات ٹریس کئے۔ جس میں موٹر سائیکل چوری کے 10، سٹریٹ کرائم کے 05، ڈکیتی کا 01 اور دیگر چوری کا ایک مقدمہ بھی شامل ہے۔ ان مقدمات کے مدعیان کو31 لاکھ 78 ہزار روپے کی ریکوری دی جا رہی ہے۔جس میں 14 تولہ سونا بھی شامل۔ ایک اور خاتون کے ساتھ فراڈ کرنے والے نوسر باز سے 15 لاکھ روپے واپس کروا کے حوالے کئے جا رہے ہیں۔ جبکہ لاکھوں روپے مالیت کی 05 مشتبہ گاڑیاں بھی قبضہ پولیس میں لی گئی ہیں جن کی تحقیقات جاری ہے ۔ تھانہ سی ڈویژن پولیس نے08 مقدمات ٹریس کئے۔ جس میں کار چوری کا 01 موٹر سائیکل چوری کے02، ڈکیتی کے 02 اور دیگر چوری کے 03 مقدمات شامل ہیں جن کے ان تما م مدعی مقدمات کو 12 لاکھ، 38 ہزار کا مال مسروقہ حوالے کیا جا رہا ہے۔ تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے 03 مقدمات ٹریس کئے۔ جس میں موٹر سائیکل ڈکیتی کے 02 اور چوری کا ایک مقدمہ شامل ہے۔

جن کی کل مالیت 01 لاکھ 05 ہزار ہے جو کہ پولیس نے برآمد کرلیں ہیں اور مدعی مقدمات کے سپردکی جا رہی ہے۔ تھانہ آب حیات پولیس نے 09 مقدمات ٹریس کئے۔ جن میں موٹر سائیکل چوری کے 03 اور مال مویشی چوری کے 06 مقدمات شامل ہیں۔ جس میں 04 لاکھ 63 ہزار روپے کا مال مسروقہ ریکور کر لیا گیا ہے جوکہ اصل مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ میں بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ اوز تھانہ A ڈویژن اسداللہ مستوئی، B ڈویژن بشارت اللہ، C ڈویژن رانامحمد اشرف، اور ایس ایچ او تھانہ آب حیات محمد اکرم وٹو اور ان کی ٹیمز کو مبارک باد دیتا ہوں اور ان کے لیے نقد انعامات اور تعریفی اسناد کا بھی اعلان کرتا ہوں۔ جبکہ DSP سٹی سرکل جاوید اختر جتوئی کو آپریسیئشن لیٹر جاری کیا جائے گا یہ سٹی سرکل کی پولیس ٹیم کو بہترین لیڈ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں