پرنسپل صادق پبلک سکول بہاولپور کا ایک دن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے اساتذہ اور طلباء وطالبات کے ساتھ
بہاولپور موجودہ پاکستان کی ایک شاہی ریاست تھی جس کی بنیاد 1802 میں رکھی گئی تھی۔ یہ برطانوی ہندوستان کی سب سے بڑی ریاستوں میں سے ایک تھی اور اس پر عباسی خاندان کی حکومت تھی۔ یہ اسلامی فلاحی ریاست پنجاب کے جنوبی حصے میں واقع تھی اور اس کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ تھی۔ بہاولپور اپنے فن تعمیر، موسیقی اور شاعری سمیت اپنے بھرپور ثقافتی ورثے کے لیے جانا جاتا تھا۔ نواب آف بہاولپور اپنی علم دوستی کی وجہ سے ہر خاص و عام میں جانے جاتے تھے اور یہاں کے تعلیمی ادارے برصغیر میں مقبول و معروف تھے۔ 1879 میں قائم ہونے والے مدرسہ صدر دینیات کو 1925 میں جامعہ عباسیہ کا درجہ دے دیا گیا جو جامعہ الازھر قاہرہ مصر کی طرز پر دینی ودنیاوی علوم کی جامعہ تھی۔ صادق ایجرٹن کالج بہاولپور، خواجہ فرید کالج رحیم یار خان، بہاولنگر کالج ، ڈیرہ نواب صاحب کالج، صادق ڈین ہائی سکول، صادق پبلک سکول، صادق ریڈنگ لائبریری اور بہت سے کالج سکول و پولی ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ ریاست بہاول پور کی یاد گار ہیں۔ ریاست بہاولپور علیگڑھ مسلم یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج، اسلامیہ کالج پشاور کی بھی براہ راست مدد کرتی تھی۔ ریاست اپنی کپاس کی پیداوار کے لیے بھی مشہور تھی اور دنیا کے دیگر حصوں میں کپاس کی ایک بڑی برآمد کنندہ تھی یہاں کی عباسیہ ٹیکسٹائل ملز جو تحصیل خان پور میں واقع تھی اعلی معیار کے کپڑے کے حوالے سے خاص پہچان رکھتی تھی ۔ 1947 میں تقسیم ہند کے بعد بہاولپور پاکستان میں شامل ہو کر صوبہ پنجاب کا حصہ بن گیا۔ اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ایک پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں بدل گئی جو 1964 میں جامعہ اسلامیہ بہاولپور کہلائ اور 1975 میں اسے چارٹرڈ یونیورسٹی کا درجہ دیدیاگیا – یہ پاکستان کی قدیم اور بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ یونیورسٹی آرٹس، انجینئرنگ، سماجی علوم، کاروبار ،ہیلتھ سائنسز اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں کی ایک وسیع رینج پیش کرتی ہے۔ یہ اعلی تعلیم کا ادارہ اپنے اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تحقیقی سہولیات کے لیے جانا جاتا ہے، جو پاکستان بھر سے طلباء کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ یونیورسٹی میں متنوع طلبہ اور فیکلٹی ہے، جو اس کی متحرک تعلیمی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے۔ یہ طلباء کو ایک اچھی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو انہیں ان کے منتخب کردہ میدان میں کامیاب کیریئر کے لیے تیار کرتی ہے۔ اسی طرح صادق پبلک اسکول ایک نامور بورڈنگ اسکول ہے جو بہاولپور، پاکستان میں واقع ہے۔ اس کی بنیاد 1954 میں نواب آف بہاولپور سر صادق محمدخان عباسی پنجم نے رکھی تھی اور اس کا نام بہاولپور ریاست کے اسی عظیم حکمران کے نام پر رکھا گیا۔ یہ اسکول اپنے اعلیٰ تعلیمی معیار اور بہترین نصاب کے لیے جانا جاتا ہے، جو طلباء کو اعلیٰ تعلیم اور اس سے آگے کی کامیابیوں کے لیے تیار کرتا ہے۔ اسکول میں متنوع طلبہ کا تعداد اور فیکلٹی ہے، جو اس کی متحرک تعلیمی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے۔ یہ غیر نصابی سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج پیش کرتا ہے، بشمول کھیل، موسیقی، اور مباحثہ، جو طلباء کو قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کردار کی تعمیر میں مدد کرتا ہے۔ اسکول ایک اچھی تعلیم فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو طلبہ کو ایک کامیاب مستقبل کے لیے تیار کرتا ہے۔
گذشتہ دنوں صادق پبلک سکول بہاولپور کے پرنسپل ڈیوڈڈاوڈلز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے ملاقات کے علاوہ پورا دن اساتذہ اور طلباء وطالبات کے ساتھ تدریسی شعبہ جات اور تجربہ گاہوں میں گزارا ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے ملاقات میں کہا کہ وہ ہر شعبے میں صادق پبلک سکول سے اشتراک کریں گے اور دونوں اداروں میں باہمی امور پر تعاون بہت خوش آئند ثابت ہو گا۔ پرنسپل صادق پبلک سکول بہاولپور ڈیوڈ ڈاوڈلز نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی، انتظامی امور اور تدریسی و تحقیقی کامیابیاں لائق تحسین ہیں۔ صادق پبلک اسکول اپنی تجربہ گاہوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے مدد لیگی۔ عباسیہ کیمپس میں وائس چانسلر سے ملاقات کے بعد پرنسپل صادق پبلک سکول بغدادالجدید کیمپس تشریف لے گئے اور فیکلٹی آف بیالوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز اور فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز کا دورہ کیا اور اساتذہ و طلباء وطالبات سے کلاس رومز اور لیبارٹریوں میں ملاقات کی اور انکی تدریسی و تحقیقی سرگرمیوں کا بھرپور مشاہدہ کیا۔ فیکلٹی آف بیالوجیکل اینڈ کیمیکل سائنسز میں ڈین پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے معزز مہمان کو بریفنگ میں بتایا کہ فیکلٹی میں انسٹیٹیوٹ آف کیمسٹری اور انسٹیٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری و بائیو ٹیکنالوجی اور باٹنی و ذوالوجی کے شعبہ جات شامل ہیں۔ انہیں ہائی ٹیک پوسٹ گریجویٹ لیب، انڈرگریجویٹ لیب، ریسرچ لیب، انسٹرومینٹل لیب ، کیمیکل سٹور اور مرکزی جنرل لیب کا دورہ کرایا گیا۔ اسکے بعد پرنسپل صادق پبلک سکول فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسز پہنچے جہاں ڈین پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار نے اساتذہ کرام کے ہمراہ انکا استقبال کیا۔ اس فیکلٹی میں انسٹیٹیوٹ آف فزکس جو 9 شعبہ جات پر مشتمل ہے، شعبہ ریاضی اور شعبہ جغرافیہ شامل ہیں۔ جناب ڈیوڈ ڈاوڈلز نے ڈاکٹر سعید احمد بزدار کے ہمراہ میڈیکل فزکس لیب، الیکٹرانکس لیب، ایڈوانسڈ فزکس لیب، سنٹرل انسٹرومینٹل لیب، سیمولیشنز لیب، ایکسرے لیب، میٹیریل لیب اور ڈارک روم کا دورہ کیا۔
اسکے بعد ڈین فیکلٹی نے انہیں تفصیلی بریفنگ میں بتایا کہ انسٹیٹیوٹ آف فزکس جنوبی پنجاب کا واحد ادارہ ہے جو طبیعیات کے میدان میں انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کی سطح پر تدریس اور تحقیقی تربیت دے رہا ہے۔ صادق پبلک اسکول کے سینئر استاد ڈاکٹر وقاص اختر، ڈائریکٹرمیڈیااینڈپبلک ریلیشنز شہزاداحمدخالد ، ایگزیکٹو سیکرٹری ڈاکٹر محمد خالد شیخ اور پروٹوکول آفیسر فیضان شیخ نے دورے کی کامیابی کے لیے بھر پور کردار ادا کیا۔
تحریر محمد اسد نعیم
انچارج یونیورسٹی سہولت مرکز ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز
Load/Hide Comments