ملک میں ٹیکنوکریٹ نظام کے تجربات ناکام رہے ہیں, گورنر پنجاب

رحیم یارخان ( ) گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں آٸین قانون جمہوریت کی بالادستی سے ہی ملکی ترقی ممکن ہے ٹیکنوکریٹ نظام کے تجربات ناکام رہے ہیں جمہوری نظام میں عروج وزوال آۓ جس میں حقیقتوں وکہانیوں نے جنم لیا اس سے سبق سیکھ کردل ودماغ اور عقل وشعور سے آگے کی منزل متعین کریں,

مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکریٹری وسابق وفاقی پارلیمانی سیکریٹری میاں امتیاز احمد کی رہایش گاہ پر ان کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوے میاں بلیغ الرحمان نے کہا غلطیوں سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے پچھلے چند سالوں میں جھوٹ بیچنے کا بازار گرم کرکے نوجوانوں میں بغاوت اور غصہ پیدا کرکے اس حد تک ان کے جذبات سے کھیلا گیا کہ ان کے ہاتھوں شہدا کی بے توقیری کرای گیی خاندانی نظام کو مادیت پرستی کی طرف لے جایا گیا دنیا اس پر شک کرنے لگی ہے لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دینے کی بجاے اپنی اپنی راہ لیتے ہیں وہ نتائج نہیں آرہے جو آنا چاہیں تھے گھروں میں بے ادبی کا ماحول پیدا کرکے منافرتیں پیدا کی گئی دنیا ایجوکیشن ہیلتھ ماحولیات کو اہم قرار دے کر دنیا ڈویلپمنٹ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے پاکستان میں غربت کے خاتمے میں کون اہم کردار ادا کر سکتا ہے مہنگائی بے روزگاری کم کرنے کی صلاحیت کس سیاسی لیڈر میں ہے ماضی میں ملک میں ترقی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کس نے کیا سال 2013میں پاور پلانٹ خان پور کیڈٹ کالج بہاولنگر ڈی جی خان میں میڈیکل کالج سمیت جو منصوبے شروع کیے گئے انہیں ادھورا کس نے چھوڑا ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے ملک کو نہ سنبھالتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا مہنگاٸی کا طوفان آجاتا ہے اس لیے سرجری کرنا پڑی میاں نواز شریف سے زیادتیاں کی گئی چار سالوں میں کوی کرپشن ثابت نہیں کر سکے

انہوں نے کہا کہا الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کا انتخاب سوچ سمجھ کر کیا جاے میاں امتیاز سے ذاتی تعلق ہے اس لیے ان کے پاس آنا پڑا لوگ کارکردگی کی وجہ سے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں میاں امتیاز احمد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بلیغ الرحمان کا گورنر بننا اس خطے کے لیے اعزاز ہے لیگی کارکنان اپنے قاید کا بھر پور استقبال کریں ملک میں پیدا کیے جانے والے مسایل ومشکلات سے نجات حاصل کریں، اس موقع پر میاں امتیاز احمد کی خوشدامن کی وفات پر ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی ،کونسلر عبدالوحید بھٹی چوہدری عمر حمید نے بھی خطاب کیا سابق ممبران اسمبلی شیخ فیاض سردار ارشد لغاری سابق صوبائی وزیر چوہدری شفیق چوہدری عمر جعفر چوہدری محمد ارش محمود چیمہ مسلم لیگ لائرز ونگ پنجاب کے نایب صدر سردار ظفر ترین ڈویژنل نایب صدر مسلم لیگ ن خالد شاہین ضلعی صدر خواتین ونگ نسرین ریاض سکیرٹری خالدہ اقبال ودیگر رہنما عہدیدران موجود تھے اس موقع پر صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری ارشد کی قیادت میں گورنر کو اجرک پہنائی گئیاس موقع پر سٹیج پر سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ فیاض الدین سردار ارشد لغاری محمود الحسن چیمہ محمد عمر جعفر چوہدری شفیق چوہدری شوکت داؤد چوہدری محمود احمد میاں خالدشاہین عبداللطیف بھٹی دیگر موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں