محکمہ پولیس رحیم یار خان میں کڑے محکمانہ احتساب کا عمل جاری ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے سب انسپکٹر جام احسان الہی کو بعد محکمانہ انکوائری گنہگار ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کر دیا
رحیم یارخان ( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی پر سب انسپکٹر جام احسان الہی کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے محکمانہ احتساب کا عمل جاری رکھتے ہوئے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں سب انسپکٹر جام احسان الہی کے شوکاز نوٹسز کے فیصلے کرتے ہوئے اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ تعلقات و ان کی پشت پناہی ثابت ہونے پر ایک شوکاز نوٹس کی محکمانہ انکوائری مکمل ہونے پر دو سال سروس ضبطگی “
جبکہ دوسرے شوکاز نوٹس کی انکوائری پر نوکری سے برخاست کرنے کی سزا دیتے ہوئے نوکری سے فارغ کر دیا ہے، ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے جس کا کام معاشرہ سے جرائم کا قلع قمع ہے اور قواعد و ضوابط کی پابندی ہر اہلکار پر فرض ہے خلاف ورزی پر محکمانہ احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
*پبلک ریلیش آفیسر ڈسٹرکٹ پولیس رحیم یار خان*