رحیم یار خاں( ) دنیا بھر کے ہندوؤں نے اپنا مذہبی رسمی روایتی ،حق سچ پہ فتح روشنیوں کا پانچ روزہ دیپ اتسو تہوار ،،دیپاولی،دیوالی بڑی دھوم دھام جوش و جذبہ سے مناتے ہوئے عبادتوں کا سلسلہ جاری رکھا۔جس میں لکشمی پوجا ،بھائی دوج،رنگولی،گوردھن پوجا،و دیگر رسومات کے ساتھ گذشتہ شب دیوالی کے دیپ جلا کر مندروں،گھروں گلیوں،چوراہوں کو سجاتے ہوئے پوجاپاٹھ،عبادتوں کا سلسلہ جاری و ساری ہے ۔
اسی طرح ہمارے ملک پاکستان بھر کے ہندوؤں نے بھی چولستان،تھر ریگستان و دیگر علاقوں کے ہندوؤں نے بھی دیپاولی ،دیوالی کا تہوار پرامن طریقے سے مذہبی ہم آہنگی کو فروغ بخشتے ہوئے منا کر ملکی سلامتی و بقا کیلئے اجتماعی دعائیں کی گئیں۔دیکر علاقوں کی طرح رحیم یار خاں چولستان کی تین سو سال سے بھی زائد امن و امان کی قدیمی بستی ،،اماگڑھ راما پیر مندر،،میں بھگتی پروگرام سجایا گیا ۔جس میں بچوں نے بھجن،ملی نغمے،و رامائن سے جڑی سبق آ موز کہانیوں سے محفل خوب جمی رہی۔امن و امان برقرار رکھنے کے لیے عملہ پولیس نے تحفظ فراہم کیا ۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض دھرمیندر کمار بالاچ نے بخوبی انجام دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی شری رام چندر جی کے چودہ برس بنواس، جلاوطنی میں پاپی راون کا خاتمہ کر کے حق سچ پہ فتح کا جھنڈا گاڑ کر راون کے بھائی وبھیکشن کو لنکا کا راجہ بنا کر جب واپس ایودھیا آ ئے تو ان کے سواگت کیلئے نگر نواسیوں، رعایا نے مشعلیں جلا کر سواگت کیا اور دیپ جلا کر گلی چوراہوں اور گھروں کو سجایا گیا کیونکہ رام کے ویوگ،غم میں کسی نے بھی چودہ برس تک چراغ نہ جلا کر ہمدردی جتائی,
محبت رام داس دیوان چند بالاچ،گیان چند بالاچ ،موہن منگی،مکیش کمار بانبھنیہ،سورج کمار پنوار ،ہرکھا رام،شہرو رام و دیگر نے کہا کہ دیوالی کا خوشیوں بھرا یہ تہوار ہمارے لئے باعث خوشی و برکتوں کے نزول کا دن ہے ۔ہم ہر سال پاپی ،ظالم راون کے خاتمہ اور راجہ رام چندر کی حق و سچ کی فتح پہ روشنیوں کا تہوار مناتے ہیں ۔بھگتی پروگرام کے بعد صبح ایک جگہ جمع ہوکر ہر گھر سے کھانا منگوا کر مل بیٹھ کر یکجہتی کا اظہار کرتے وئے ملکی سلامتی اور بقا کیلئے دعا کی گئی ۔
Load/Hide Comments