رحیم یار خاں( ) ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں کچہ ماچھکہ میں پولیس کی کارروائی 4 خطرناک ڈاکو ہلاک 2 زخمی راکٹ لانچر برآمد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید چار زخمی ملزمان کی فائرنگ سے ماچھی برادری کے تین افراد جانبحق ایک راہ گیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر ماری گئی“
آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت آپریشنل کارروائی جاری رکھنے کا حکم، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب مقصود الحسن اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید بھی موقع پر پہنچ گئے مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا پولیس کی ڈاکوؤں کے خلاف آپریشنل کارروائی جاری ایس پی انویسٹیگیشن ضیاء الحق کی شیخ زید ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت بہتر علاج معالجہ کی ہدایت
رحیم یارخان ( ) کچہ ماچھکہ میں ماچھی اور شر قبائل کے درمیان درینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کا تبادلہ، پولیس کا اطلاع ملتے ہی فوری رسپانس ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کارروائی میں چار ڈاکو ہلاک دو زخمی راکٹ لانچر برآمد، قبائل کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ماچھی قبیلہ کے تین افراد جانبحق سیلرا برادری کی راہ گیر خاتون فائرنگ کی زد میں آکر ماری گئی، ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی میں دو پولیس اہلکار بھی شہید اور چار زخمی آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، پولیس کا علاقہ میں آپریشنل کارروائی جاری امن و امان کی صوت حال خراب کرنے والے شرپسند دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم، ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس مقصود الحسن اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید بھی موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ماچھکہ پولیس کو اطلاع ملی کہ اندروں کچہ میں شر اور ماچھی قبائل کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہو رہا ہے جس پر اے ایس پی بنگل خان بگٹی کی نگرانی میں سرکل ایس ایچ اوز بھاری نفری کے، جدید اسلحہ اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ موقع کی طرف روانہ ہوئے دریں اثناء ڈی پی او رضوان عمر گوندل بھی قیادت کے لیے ان کے پاس جا پہنچے جہاں پر ڈاکوؤں نے پولیس پر راکٹ لانچر و دیگر ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی پولیس کی جوابی منہ توڑ کارروائی میں چار ڈاکو جن میں بدنام زمانہ خطرناک عمرشر، رحم دل شر، علینو شر ، کرمو کوش و دیگر شامل ہیں ہلاک ہو گئے اور دو خطرناک ڈاکو رانو شر اور غلام محمد شر زخمی ہوئے،
جبکہ پولیس اہلکار محمد قاسم اور ایلیٹ فورس کے جام ارشاد ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر شہید ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار محمد آصف، غلام سرور، عمران اور عبدالرزاق زخمی ہوئے جن کو فوری طور پر علاج معالجہ کے لیے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا، قبل ازیں قبائل کے تصادم میں ماچھی قبیلے کے تین افراد شر اور کوش گینگ کی فائرنگ سے جانبحق ہوئے جبکہ سیلرا برادری کی ایک خاتون ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر ماری گئی جس پر بھی پولیس قانونی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، پولیس نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں علاقہ میں ڈاکوؤں کا تعاقب و فائرنگ کے تبادلہ کے دوران آپریشنل کارروائی جاری رکھی، شہید و زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کچہ کے علاقہ کو دہشت گرد ڈاکوؤں سے پاک کرنے کے لیے بہادر پولیس اہلکاروں نے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کیا اور زخمی ہوئے، پولیس شر پسندوں، دہشت گردوں اور مجرمان کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، انہوں نے کچہ کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیا، ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کچہ میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے عوام کی جان ومال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنائے گی پولیس بکتر بند گاڑیوں، جدید اسلحہ، بھاری نفری اور بلند مورال کے ساتھ کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے، اسی دوران ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس مقصود الحسن اور آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید بھی موقع پر پہنچ گئے اور ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے انہیں مکمل بریفنگ دی جس پر انہوں نے مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا، دریں اثناء ایس پی انویسٹی گیشن ملک ضیاء الحق نے ڈی ایس پی سٹی آصف رشید و دیگر پولیس آفیشلز کے ہمراہ شیخ زید ہسپتال میں پہنچے والے زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کے بہتر علاج معالجہ کی ہدایت کی۔