ڈاکو، چور، منشیات فروشوں،جواء خانے، قحبہ خانے چلانےوالوں کی جگہ جیل ہے,ڈی پی او

رحیم یارخان ( ) ڈی پی او منتظر مہدی نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے کارروائیاں کی جائیں، عوام کا تحفظ ہر قیمت عزیز ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکو، چور، منشیات فروشوں،جواء خانے، قحبہ خانے چلانے والے اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کی جگہ جیل ہے نہ کہ معاشرے میں عام آدمی کی طرح زندگی بسر کریں بلکہ ایسے عناصر کے کھلے عام دندھاتے پھرنے کی وجہ سے شریف شہریوں کی زندگیاں اجیرن ہو جاتی ہیں اس لیے تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں سے ایسے عناصر کا قانون کے مطابق قلع یقینی بنائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لیں اور جرائم پیشہ سلاخوں کے پیچھے اپنے کرموں کی سزا بھگتیں۔

انہوں نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنا کر ان کے خلاف قائم مقدمات حقائق پر یکسو کئے جائیں اور غیر ضروری طور پر کوئی مقدمہ پینڈنگ نہ رہے۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی کہ اپنے علاقوں کو گشت موئثر رکھیں اور عوام کو پولیسنگ کا حصہ بنا کر علاقہ کی خبر گیری رکھی جائے۔ اسی طرح انہوں نے بلا نمبر و رجسٹریشن گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم جاری رکھنے اور 550 کے تحت قبضہ میں لی جانے والی گاڑیوں کو مکمل تصدیق کے بعد مالکان کے حوالے کرنے کا حکم دیا نیز نیشنل ایکشن پلان کے زمرے میں آنے والے تمام ہیڈز میں کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں