شیخ زاید میڈیکل کالج ھسپتال میں نیا جدید آلات سے مزین گیسٹروانٹرالوجی کا افتتاح ,,

شیخ زاید میڈیکل کالج ھسپتال میں نیا جدید آلات سے مزین گیسٹروانٹرالوجی (شعبہ معدہ و آنت) کا افتتاح کر دیا گیا-

افتتاح پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد (نیوروسرجن) نے کیا- پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد نے اس یونٹ کے افتتاح کو ایک سنگ میل قرار دیا جس سے علاقے کے مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات میسر آئیں گی-

اس موقع پر میڈیکل سپرینٹینڈنٹ ڈاکٹر غلام ربانی، پروفیسر ڈاکٹر محمد عرفان، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحق ، پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالرحمن، پروفیسر ڈاکٹر مظہر رفیع جام، پروفیسر ڈاکٹر ملک سعید، ڈاکٹر ظہیر مصطفی، ڈاکٹر عمر جمیل، ڈاکٹر عمر خالد، ڈڈاکٹر الیاس احمد، فیکلٹی و ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی,

اپنا تبصرہ بھیجیں